کونسا ملک نواز شریف کی ہر ممکنہ مدد کیلئے تیار ہے؟ سابق وزیراعظم کی مسلسل سفارتکاروں سے ملاقاتوں کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ ایک عرب ملک کے سفارتکاروں سے نواز شریف کی مسلسل ملاقاتیں ہو رہی ہیں۔ نواز شریف کوششوں میں لگے ہوئے ہیں کہ اس ملک کی پشت پناہی میں رہتے ہوئے اس ملک میں کوئی تبدیلیاں برپا کریں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے سینئر صحافی ہارون رشید نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے لیے ایک عرب ملک کوششیں کررہا ہے ۔عرب ملک نواز شریف کی ہر ممکنہ مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے اس ملک کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ یہ عرب ملک دباؤ میں ہے، اس کا رعب اب پہلے سا نہیں رہا، ترکی ، قطر اور پاکستان کے ساتھ ان کے تعقات ان کے اتنے اچھے نہیں ، جبکہ اس ملک پر امریکہ کا بھی دباؤ ہے ۔کسی وقت میں وہ ملک پاکستان کا سب سے قریبی دوست ملک تھا، تاہم اب ترکی کی پاکستان سے قربت بڑھنے کے بعد ان کا رسوخ تھوڑا کم ہوا۔تاہم پھر بھی یہ ملک اپنے ساٹھ ستر سال کی انویسٹمینٹ نواز شریف کی خاطر داؤ پر لگانا چاہ رہا ہے۔ نواز شریف کی جانب سے اب ملک میں سینیٹ انتخابات کے لیے عرب ملک کی مدد کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ البتہ مجھے لگتا ہے کہ نواز شریف اس میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے ۔ چیزیں سینیٹ الیکشن کے گرد گھوم رہی ہیں ، اور آگے کے تمام لائحہ عمل سینیٹ الیکشن کے بعد طے ہوں گے ۔ البتہ عرب ملک اپنی کوششوں میں کامیاب نہیں ہو سکے گا کیونکہ عمران خان کی پالیسی مختلف ہے۔ وہ خوشامد کی پالیسی پر نہیں چلتا۔ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی اس کی پالیسی سب کے سامنے ہے، البتہ ن لیگ والے چاہتے ہیں کسی بھی طرح اس کوعہدے سے ہٹایا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close