لاہور (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید فکر نہ کریں ہم آرے ہیں ، صرف لانگ مارچ ہی نہیں بلکہ دھرنا بھی ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ بالکل فکر نہ
کریں ہم اسلام آباد آرہے ہیں جس کے لیے اپوزیشن کا لانگ مارچ بھی ہوگا اور دھرنا بھی دیا جائے گا۔سابق وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید اپنی طاقت آزمائیں کیوں کہ جب یہ طاقت آزمائیں گے تب ہی تو بات بنے گی ، اگر انہوں نے تشدد کا راستہ اپنایا تو ہماری تحریک وقت سے پہلے کامیاب ہوجائے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو لوگ جو پاکستان بنانےکےمخالف تھےآج وہی انتشار پھیلارہےہیں، وہ مسلم لیگی نہیں ہے جو فوج کےخلاف بات کرتا ہے ، ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو فوج کےخلاف بولتے ہیں ان کی زبان نکال لینی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں یہ لوگ مائنز بنے ہوئے ہیں، جو پاکستان بنانےکےمخالف تھےآج وہی انتشار پھیلارہےہیں، آج ہندوستان کے مسلمانوں کو پاکستان کی یاد آرہی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ آج ہردو سے تین روز میں خبر آتی ہے کہ چار فوجی شہیدہوگئے، یہ بھارت کی پاکستان کو اندر سے تباہ کرنے کی سازش ہے، بھارت کو پتہ ہے کہ وہ پاکستان کی سرحد سے نہیں کھیل سکتا۔وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ قانون کےدائرے سےباہر نکلیں گےتو اسلام آبادپھر اسلام آبادہوگا پھر نہ کہنا، پی ڈی ایم نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قدم قدم پر رکاوٹ ہوگی، آنسو گیس کا وسیع ذخیرہ موجود ہے، خود آنسو گیس کے شیل چلا کر چیک کئے کہ چلتےہیں یانہیں؟، لانگ مارچ کریں، آپ کو ایک ماڈرن پولیس اسلام آباد میں نظر آئے گی۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن اوپن ہوں یا سیکرٹ بکنے والا بک جاتا ہے، بکنے والا مال کبھی اس منڈی میں کبھی اس منڈی میں بکتاہے، کسی کا ایک ووٹ کم یا زیادہ ہوگیا تو قیامت نہیں آجائےگی، سینیٹ الیکشن کو میڈیا نے بہت اہمیت دے رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں