میں نے مشرف کو بھی نکالا اب عمران خان کو نکال کر دکھائوں گا، آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم سے اہم مطالبہ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلئے سابق صدر آصف علی زرداری نے پی ڈی ایم سے اہم مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی طرف سے پی ڈی

ایم قیادت کو کہا گیا ہے کہ ان کو سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو بھی اقتدار سے نکالنے کا تجربہ ہے، اس لیے انہیں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے اور پھر اس کو کامیاب بنانے کا بھی مینڈیٹ دیا جائے۔قومی اخبار کے لیے اپنے ایک کام میں انہوں نے لکھا کہ حالیہ دنوں میں آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے مابین ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں سابق وزیر اعظم نے نا صرف آصف زرداری کو ان ہائوس تبدیلی کے لئے بھرپور تعاون کا یقین دلایا بلکہ تمام تر اقدامات میں ساتھ دینے کا بھی وعدہ کیا ہے۔سینئر تجزیہ کار عمران یعقوب خان کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے اس سارے عمل میں ایک پُل کا کردار ادا کیا ، جس کے بعد نواز شریف نے آصف زرداری کو یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ عدم اعتماد کے لئے مطلوبہ نمبر اکٹھے کر لیتے ہیں تو مسلم لیگ ن ہر طرح سے ان کے ساتھ ہے۔سینئر صحافی نے مزید لکھا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کی طرف سے اسمبلیوں سے استعفے کی تجویز پر بھی مشروط رضا مندی ظاہر کر دی جب کہ سینیٹ الیکشن کے بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں اس حوالے سے واضح فیصلے کر لیے جائیں گے ، سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سینیٹ میں اسلام آباد کی سیٹ پر پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار بنانا بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close