لاہور(پی این آئی)جماعت اسلامی پاکستان کےنائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاہےکہ عمران خان اپنی چھتری تلے گندے انڈوں ، چینی آٹا،سیمنٹ ،بجلی اور قرضہ داروں کو این آر او دیتے چلے جارہے ہیں۔بالآخر وہ یوٹرن لیں گے اور باقی مستحقینِ نا حق کوبھی این آراو دے دیں گے،سینیٹ انتخابات پرحکومت افراتفری اورانجانےخوف
میں مبتلاہے،الیکشن کمیشن نےسینیٹ انتخابی شیڈول جاری کرنےمیں پھراپنےآپکو جانبداربنالیا ہے ،انتخابات شفاف ،غیر جانبدارانہ اور با اعتماد اسی وقت ہوسکتے ہیں جب تمام سیاسی ،پارلیمانی اور جمہوری قوتیں ایک پیج پر آجائیں اور جمہوری انتخابی عمل کو اسٹیبلشمنٹ کے سائے اور مداخلت سے نکال لیں وگرنہ ہر انتخاب متنازع اور قومی سلامتی کیلئے خطرات بڑھاتا رہے گا۔منصورہ میں مرکزی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ انجینئرڈ انتخابات ،نام نہاد الیکٹ ایبلز اور اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت کا پورا ماڈل ناکام اور رسوا ہوگیا ہے ،پاپولر لیڈر شپ کے بت تراشنے کی کاریگری اب عوام کے لئے عذاب بن گئی ہے ،جماعت اسلامی نے ماضی کے تمام تجربات کی بنیاد پر دوٹوک فیصلہ کرلیا ہے، اتحادی انتخابی سیاست کی بجائے صاف ستھرے کردار ،اسلامی انقلابی بیانیہ، منشور اور انتخابی نشان ترازوکے ساتھ قومی سیاست میں انقلاب برپا کریں گے ،جماعت اسلامی کی قیادت اور کارکنان کامل یکسوئی کے ساتھ قرارداد مقاصد ،علماءکے 22نکات ،فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے ضابطہ اخلاق ،اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات اور آئین پاکستان کی ہر شق کے نفاذ کیلئے جدوجہد کریں گے،ترازو نشان پر ووٹ بنک بڑھائیں گے اور غریب مظلوم اور محب دین و محب وطن عوام کو مایوسیوں سے نجات دلائیں گے ۔لیاقت بلوچ نے کہاکہ پٹرول بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام کے لئے ڈیتھ وارنٹ کی حیثیت اختیار کرگیا ہے ،اقتصادی پہیہ جام ہوچکا ہے ،حکومت تیل گیس بجلی پر حکومتی ظالمانہ ٹیکس ختم کرنے کی بجائے عوام پر ڈاکہ ڈال اور مہنگائی بم گرا رہی ہے،عوام سرکار ناکام اور عوام دشمن ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں