اسلام آباد (پی این آئی) عوامی شکایات حل کرنے میں ناکامی پر وزیراعظم عمران خان برہم ہوگئے ، 111 افسران سے جواب طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پرفارمنس ڈیلیوری یونٹ کی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی گئی ، سرکاری افسران کی جانب سے عوامی شکایات کو بروقت حل نہ کرنے پر
وزیراعظم عمران خان نے اظہاری برہمی کرتے ہوئے اس کا فوری نوٹس لے لیا۔بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات حل نہ کرنے پر 111 افسران سے وضاحت طلب کی گئی جب کہ باقی افسران کو بھی وارننگ جاری کرتے ہوئے مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی گئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ نے بہترین پرفارمنس دکھانے والی ٹاپ 10 وزارتوں کی رینکنگ جاری کر دی تھی جس کے مطابق وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان جیت کر پہلے نمبر ہے ۔ماحولیات سے متعلق حکومتی کوششوں کو عوامی سطح پر پذیرائی ملی ہے جبکہ وزارت کامرس 53 فیصد کارکردگی کے ساتھ دوسرے نمبر پر آ گئی ہے اور وزارت پارلیمانی امور بہتر کارکردگی کے ساتھ ٹاپ 3 میں شامل ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے تیسری مرتبہ وزارت سنبھال کر معاملات کو مزید بہتر بنایا ہے۔ وفاقی وزیر اسد عمر کی وزارت منصوبہ بندی 51 فیصد ووٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر موجود ہے اور وزارت اطلاعات 50 فیصد ووٹوں کے ساتھ 5 ویں نمبر پر آ گئی ہے اسی طرح وزارت انسداد منشیات کا 50 فیصد ووٹ کے ساتھ چھٹا نمبراور وزارت خارجہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 7 ویں نمبر پر موجود ہے ۔جاری کردہ معلومات کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ 49 فیصد کارکردگی کے ساتھ 8 ویں نمبر پراور وزارت اوورسیز عوامی اعتماد جیتنے میں کامیاب, ٹاپ 10 میں شامل ہے وزارت اوورسیز 47 فیصد بہتر کارکردگی سے 9 ویں نمبر پر موجود۔وزارت نجکاری 46 فیصد کارکردگی کے ساتھ دسویں پوزیشن پر موجود ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں