اسلام آباد(آن لائن )عالمی ادارہ صحت کے ادارے کوویکس کے تحت برطانیہ پاکستان کوآکسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کرے گا جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل کو ملنے کی توقع ہے۔ میڈیارپورٹس کے مظابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ
برطانیہ نے کورونا کو جلد سے جلد ختم کرنے کے لئے اقوام متحدہ کو 1.3 بلین ڈالر کی امداد کا وعدہ کیا ہے جب کہ پاکستان کو وبائی امراض سے لڑنے میں مدد کے لیے 20 ملین ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے ترقی پذیر اور معاشی مسائل میں گھیرے ممالک کو کورونا ویکسین کی مفت فراہمی کے لیے قائم کیے گئے ادارے ’’کوویکس‘‘ نے دنیا کے 121 ممالک میں ایک ارب لوگوں کو مفت کورونا ویکسین فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔برطانوی ہائی کمشنر نے بتایا کہ پاکستان کو ’’کوویکس‘‘ کی جانب سے ساڑھے چار کروڑ افراد کے لیے کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں جلد پاکستان کو برطانیہ سے ا?کسفورڈ یونیورسٹی اور آسٹرازینیکا کی کورونا ویکسین کی ایک کروڑ 70 لاکھ خوراکیں فراہم کی جائیں گی جس کی پہلی کھیپ 7 اپریل متوقع ہے۔پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر نے مزید بتایا کہ برطانیہ ڈبلیو ایچ او کے تحت عالمی مہم کیلئے 548 ملین پاؤنڈ کی خطیر رقم فراہم کرے گا اور برطانیہ کی اسی بین الاقوامی معاونت سے لاکھوں پاکستانیوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائیں گی۔۔۔۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی، چندہ کس کس نے دیا؟ اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ
گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن فیس 40 ہزارروپے تھی اورفرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزارروپے تھے۔فرحت اللہ بابرکے ساتھ موجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے۔ سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جب کہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں