ویلنٹائن ڈے کے مقابلے میں یوم حیاء منایا گیا، سیمینار، ریلی، مظاہرے وتقاریب منعقد ہوئیں

کوئٹہ (آن لائن )جماعت اسلامی کے زیراہتمام صوبہ بھر میں یوم حیاء منایاگیا ،جماعت اسلامی ،جے آئی یوتھ،الخدمت فائونڈیشن ،جماعت اسلامی خواتین کے زیراہتمام مختلف مقامات پر سیمینار،ریلی،مظاہرے وتقاریب منعقدہوئے جس سے جماعت اسلامی اور ان کے برادرتنظیموں کے رہنمائوں نے خطاب کرتے ہوئے

کہاکہ حیاء ایمان کا حصہ ہے اور یہ دل نہیں دین کامعاملہ ہے سازش کے تحت امت مسلمہ بلخصوص نوجوانوں اور خواتین میں بے حیائی کو رواج دیکر ہمارے معاشرتی خاندانی نظام کو تباہ کیاجارہا ہے ویلنٹائن ڈے پیار محبت کانہیں بے حیائی بے شرمی ہے اس قسم کی بے ہودہ ،بے دین پروگرام کرکے ہمارے معاشرے میں بے حیائی بے راہ روی ،فحاشی وعریانی عام کی جارہی ہے مسلم نوجوانوں کو ملکر ان خرافات کا مقابلہ کرنا چاہیے تاکہ یہ سیکولر بے دین لوگ ناکام اور ہمارے غیرت مند دین دار نوجوان کامیاب ہوجائیں جماعت اسلامی اسلام دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے میدان عمل میں نکلی ہے ۔دریں اثناء صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جے آئی یوتھ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے واک ومظاہرے کا اہتمام کیاگیا تھا ۔جس سے جماعت اسلامی جے آئی یوتھ کے رہنمائوں عبدالرافع خلجی ،ضیاء موسیٰ زئی، کمانڈرمحیب اللہ،حکمت اللہ عادل ،عبدالہادی بابر ،اقلیتی رہنماپربت سچ دیو نے خطاب کیا قبل ازیںجماعت اسلامی خواتین ونگ والخدمت فائونڈیشن کے زیر اہتمام یوم حیا ء تقریب جماعت اسلامی کے صوبائی سیکرٹریٹ الفلاح ہائوس الگیلانی روڈ منعقد ہوئی جس سے جماعت اسلامی خواتین والخدمت فائونڈیشن خواتین کے رہنما یاسمین اچکزئی، مقصودہ ،فرزانہ اعجاز، محمدحسین کاکڑ نے خطا ب کیا پریس کلب وصوبائی

سیکرٹریٹ میں تقاریب سے مقررین نے خطاب میں کہاکہ ہم ویلنٹائن ڈے جیسی بے حیائی ،بے شرمی کے خلاف نکلے ہوئے ہیں جب امت مسلمہ کے نوجوان اسلامی تعلیمات پر عمل کریں گے تو دشمن کی سازشیں ناکام ہوگی مسلمانوں میں بے حیائی پھیلانے والے دنیا وآخرت میں دردناک عذاب میں مبتلاہوں گے یہ دن مناکر شیطان اور دین طبقات کو خوش کیاجارہاہے ہم مسلمان اللہ کی خوشنودی ،نوجوانوں کی دین وایمان بچانے کی جدوجہد کر تے ہوئے کفار کی سازشوں کوناکام بنائیں گے ۔حیاء وایمان ہمیشہ اکھٹے رہتے ہیں اور جو مسلمان حیاء وایمان کیساتھ زندگی گزاریں گے وہی کامیاب ہوں گے کفر میڈیا وغیر اسلامی این جی اوزکے ذریعے مسلمانوں میںبے حیائی پھیلانے چاہتے ہیں ہم سب ملکر ان کی سازشوں کوناکام بنائیں گے۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close