اسلام آباد(آئی این پی)حکومت کی ڈھائی ماہ میں مسلسل چھٹی بارعوام پرپٹرول بم گرانیکی تیاری16فروری سے پٹرول،ہائی سپیڈڈیزل مہنگاکرنیکی سمری ارسال، ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی سمری پٹرولیم ڈویژن کوبھجوادی، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں
گے،اوگرا سمری میں ڈیزل 14روپے 75پیسے، پٹرول 16روپے فی لیٹر تک مہنگاکرنے اورلائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے ، جبکہ دسمبر سے اب تک پٹرولیم مصنوعات 16روپے 37پیسے مہنگی ہوچکی ہیں۔۔۔۔۔اتنی ڈھٹائی سے یو ٹرن پہ یو ٹرن لینا صرف ن لیگ کا ہی خاصہ ہے، پی ٹی آئی کے وزیر کا دعویٰلاہور(این این آئی)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ سے بیگم صفدر اعوان اور پی ڈی ایم اپنے ہر قول سے مکرنے کے ریکارڈ قائم کر چکے ہیں، اتنی ڈھٹائی سے یو ٹرن پہ یو ٹرن لینا صرف (ن)لیگ کا ہی خاصہ ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نے کہا ہونا تو یہ چاہیے تھاکہ اس سب کے بعد بیگم صفدر اعوان اپنا منہ چھپاتی پھرتیں لیکن ان کی دیدہ دلیری ہے جو اپنے ہر قول سے پھرنے کے بعد بھی عوام میں آ جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شریف خاندان کی شو بازی اور ڈرامے بازی نچلی سطح تک پہنچنے کا مظاہرہ کل قوم نے دیکھ لیا۔ پی ڈی ایم جلسیاں کر کے عوام کو بیوقوف بنانے کی ناکام کوششیں ترک کر دے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن خفیہ رائے شماری کے خلاف ہے تو صدارتی آرڈیننس سے کیوں بھاگ رہی ہے۔ صاف ظاہر ہے کہ اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات بھی ہاتھ سے نکلتے دکھائی دے رہے ہیں۔ وزیر جیل خانہ جات نے مزید کہا کہ آل شریف آج
بھی اہم سیاسی و سکیورٹی اداروں کو متنازعہ بنانے کی تگ و دو میں ہے لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی ن لیگ کو عوام کے ہاتھوں منہ کی کھانی پڑے گی۔ بیگم صفدر اعوان چاہے ایڑھی چوٹی کا زور لگا لیں، انہیں عوامی حمایت نہیں مل سکتی۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں