کشیدگی پیدا ہو گئی، مسلم لیگ نون اور حکومتی جماعت تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے

ڈسکہ (این این آئی)سیالکوٹ کے حلقہ این اے 75 ڈسکہ میں پاکستان مسلم لیگ نون اور حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان آمنے سامنے آگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کارکنوں نے الزام عائد کیا ہے کہ نون لیگ کے کارکن علاقے سے ہمارے بینر اتار رہے ہیں، جبکہ نون لیگی کارکنوں نے

وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے بینرز نہیں اتارے بلکہ ٹرک گزرنے کے باعث بینر گرے ہیں۔دوسری جانب این اے 75 ڈسکہ میں مسلم لیگ نون کا انتخابی جلسہ ہونا ہے جس سے متعلق اسسٹنٹ کمشنر آصف حسین مہدی کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے جلسے کی اجازت کیلئے درخواست نہیں دی ہے۔آصف حسین نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ڈسکہ میں ہی ہیں، الیکشن کمیشن کی ہدایت پر انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔۔۔۔پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی، چندہ کس کس نے دیا؟اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوارفرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیٹ امیدوار فرحت اللہ بابر کے پاس الیکشن کی فیس کم پڑ گئی۔ الیکشن فیس 40 ہزارروپے تھی اورفرحت اللہ بابر کے پاس 32 ہزارروپے تھے۔فرحت اللہ بابرکے ساتھموجود پیپلزپارٹی کے ارکان نے چندہ کرکے پیسے پورے کیے۔ سب زیادہ چندہ پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر ہمایوں خان نے دیا جب کہ پیپلزپارٹی کے یاورنصیرنے چندے میں پچاس روپے دیے۔۔۔۔پشاور میں 17 فروری کو لالٹین بردار جلوس نکالنے کا اعلانپشاور(آن لائن)عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے نوشہرہ پی کے 63 اور ضلع کرم این اے 45 میں ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے

میں تمام متعلقہ پارٹی عہدیداران اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ صوبائی صدر نے کہا ہے کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں 17 فروریکی شام ہر یونین کونسل میں لالٹین بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ انہوں نے عہدیداران کو ضلعی تنظیموں، صاحب الرائے مشران ، متعلقہ یونین کونسلوں کے کارکنان اور ذیلی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ لالٹین بردار جلوسوں کے لئے موثر اور بھرپورحکمت عملی بنائے، عام عوام اور پارٹی کارکنان کو اس میں شرکت کی دعوت دیں اور انتخابی کمیٹیوں کی زیر نگرانی لالٹین بردار جلوسوں کو کامیابی سے ہمکنار کرائیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پارٹی کارکنان متعلقہ صوبائی اور قومی حلقہ کے انتخابی مہم میں تیزی لائیاور باچا خان اور عوامی نیشنل پارٹی کا پیغام گھر گھر پہنچائے، ووٹرز کو دعوت دے کہ 19 فروری کو لالٹین پر مہر لگا ئیں اور عوامی نیشنل پارٹی کے نامزد امیدواران کو کامیابی سے ہمکنارکروائیں۔ انہوں نے انتخابی مہم کے لئے بنائی گئی کمیٹیوں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم پارٹی جھنڈے اور ٹوپی کے ساتھ کی جائے، پولنگ ایجنٹس کی تربیت اور پولنگ ڈے کے لئے دیگر لوازمات اور ضروریات کو بروقت یقینی بنایا جائے اورپولنگ کے دن پولنگ سٹیشنز کے باہر الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق موزوں جگہ کا انتخاب کیا جائے۔انہوں نے تمام کارکنان کو ہدایات کی ہے

کہ انتخابی مہم پارٹی جھنڈے اور سرخ ٹوپی کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے تمام نوجوانوں، صاحب الرائے مشران اور عام عوام سے اپیل کی کہ نوشہرہ اور کرمکے ضمنی انتخاب میں عوامی نیشنل پارٹی کے انتخابی مہم میں بھر پور کردار ادا کرے اور باچا خان کے سپاہیوں کو صوبائی اور قومی اسمبلی میں بھیج کر عوام کی خدمت کا موقع دے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close