مسلم لیگ (ن)کو بڑا دھچکا لگ گیا، الیکشن کمیشن نے سخت ایکشن لے لیا

لاہور(پی این آئی) الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر20 ن لیگی رہنماؤں کو نوٹسز جاری کردیے، الیکشن کمیشن نے کہا کہ این اے 75 ڈسکہ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی گئی، رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، مصدق ملک، رانا افضل ودیگر کو نوٹس

جاری کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق این اے 75 ڈسکہ میں کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بِیس رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔نوٹس الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جاری کیا۔ نوٹس میں ن لیگی کی سینئر قیادت بھی شامل ہے۔ رانا ثنا اللہ، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، خرم دستگیر، میاں جاوید لطیف، مصدق ملک، رانا افضل، حنا پرویز بٹ، علی زاہد، چودھری وقار، چودھری نوید، رانا عبدالستار، محمد اسحاق، ذیشان رفیق کو بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔واضح رہے مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے ڈسکہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو چھوڑدو ، خواجہ آصف نے کہا مرجاؤں گا نوازشریف کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا، خواجہ آصف نے جو بات اسمبلی کہی تھی وہ آج پورا پاکستان کہہ رہا ہے۔ یہ الیکشن نہیں ایک جنگ ہے، اپنی بہن نوشین کو فتح یاب کرنا ہے، یہ جنگ نوازشریف نے ووٹ چوروں کیخلاف شروع کررکھی ہے، نوازشریف نے 70سال کی عمر میں ، بیماری کے باوجود بے گناہ جیل کاٹی اپنی بیٹی کے دوباربے گناہ جیل کاٹنے کے باوجود سرنہیں جھکایا، نوازشریف نے4سال پہلے کہا تھا بچے تمہارے بس کا روگ نہیں ہے یہ، جاؤ بیٹا کرکٹ کھیلو، گوجرانوالہ کے جلسے میں نوازشریف نے کہا عمران خان تمہیں خوش ہونے کی ضرورت نہیں، ہماری جنگ تمہارے ساتھ نہیں تم تو ایک لے پالک بچے ہو ہماری جنگ تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے، ڈسکہ والو! مجھے خوشی ہورہی ہے اللہ کا شکر ادا کررہی ہوں، پنجاب تاریخ میں پہلی بات حق کیلئے کھڑا ہوگیا ہے۔پنجاب رو رہا ہے، پنجاب شہبازشریف کو یاد کررہا ہے، جب کسی معصوم کے ساتھ زیادتی ہوتی تھی تو شہبازشریف اگلے ہی لمحے اس گھر والوں کے ساتھ ہوتا تھا، آج جب ہزارہ برادری والوں کے گلے کاٹے گئے تو بے حس عمران خان نے کہا کہ لاشوں سے بلیک میل نہیں ہوں گا، جب نوازشریف کہتا ہے ووٹ کو عزت دو، یہ ووٹ کی پرچی کی عزت نہیں مانتا، وہ پنجاب، بلوچستان، سندھ کے پی آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کی عزت مانگتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close