تحریک انصاف کا بڑا فیصلہ، اہم رہنما سے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے بلوچستان میں سینیٹ کی جنرل نشست پر کاروباری شخصیت عبدالقادر کو جاری کیا گیا ٹکٹ واپس لے لیا ہے۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لے کر ظہور آغا کو دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے

کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکرز کی آواز سنتا ہے۔خیال رہے کہ عبدالقادر کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیے جانے پر تحریک انصاف بلوچستان نے احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کوئٹہ نے اس معاملے پر اجلاس بھی طلب کیا تھا۔ کہا کہ کپتان ہمیشہ اپنے پارٹی ورکرز کی آواز سنتا ہے۔خیال رہے کہ عبدالقادر کو سینیٹ کیلئے ٹکٹ جاری کیے جانے پر تحریک انصاف بلوچستان نے احتجاج کیا تھا۔ گزشتہ روز پی ٹی آئی کوئٹہ نے اس معاملے پر اجلاس بھی طلب کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں پوری کی پوری نشستیں بھی لے تب بھی اسے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکتی، سینئر تجزیہ کار کا دعویٰ پاکستان کے موجودہ نظام کے خمیر میں عدم استحکام ہے ، وزیر اعظم عمران خان اپنا پورا زور بھی لگالیں تو وہ اس کو تبدیل نہیں کرسکتے ، ان خیالات کا اظہار سینئر تجزیہ کار عامر ضیاء نے کیا۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک اپوزیشن کا کردار ایسا ہی رہے گا کیوں کہ عددی اعتبار سے یہ ایک کمزور حکومت ہے ، اپوزیشن کے پاس یہ کارڈ ہمیشہ رہے گا کہ وہ جمہوریت کے نام پر ملک کو عدم استحکام کا شکار کرتے رہیں ، جب کہ ہمارے ہاں میڈیا بھی عدم استحکام کا باعث بنا ہوا ہے ، کیوں کہ سوشل میڈیا کو ہی استعمال کرکے امریکہ جیسے ملک میں عدم استحکام پیدا کیا جاسکتا ہے تو سوچ لیں ہمارے جیسے ملک میں اس سے کیسے نمٹا جسکتا ہے۔تجزیہ کار کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں پوری کی پوری نشستیں بھی لے تب بھی اسے پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل نہیں ہوسکتی ، جب کہ آئین میں اصلاحات کے لیے اور کسی بھی قسم کی تبدیلی کے لیے حکمران جماعت کو دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہوگی لیکن تحریک انصاف اس سے بہت دور ہے اور اگر سینیٹ میں ان کی دو تہائی اکثریت ہو بھی جائے تو حکمران اتحاد کو پارلیمنٹ میں دو تہائی اکثریت مل ہی نہیں سکتی۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ الیکشن کیلئے پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دینے

کا فیصلہ کرلیا ، آئندہ چند روز میں تحریک انصاف ٹکٹ ہولڈرز کی حتمی فہرست جاری کر دیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم کی زیر صدارت سینیٹ انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بلائے گئے پارلیمانی بورڈ اجلاس ہوا ، اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ اس مرتبہ سینیٹ انتخابات کیلئے سرمایہ داروں اور جاگیرداروں کو ٹکٹس دینے کی روایت ختم کریں گے ، سینیٹ انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے دیرینہ کارکنوں کو ٹکٹ دیے جائیں ، ایسے لوگوں کو ٹکٹ دیں گے جو عوامی فلاح، بہتر قانون سازی کے لیے کام کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں