اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزارت خزانہ نے 25سال سرکاری سروس مکمل کئے بغیر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پابندی عائد کر دی ، وزارت خزانہ نے 48وزارتوں اورڈویژ نز کو سرکلر جا ری کردیا،سرکاری قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت خزانہ نے وزارتوں اور ڈویژنز کو آگاہ کیا کہ ان رولز کے پیرا5کے تحت کوئی بھی
سرکاری ملازم25سال سروس مکمل کرنے کے بعد ہی رضاکارانہ ریٹائرمنٹ لے سکتا ہے،وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بہت سی وزارتوں میں ان قواعد کے خلاف ریٹائرمنٹ کیلئے درخواستیں دی گئیں جنہیں قبول کر لیا گیا اور بعد میں ان ملازمین کو پنشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، وزارت نے سرکاری ملازمین اور وزارتوں کے پرنسپل اکائوٹنگ افسران (وفاقی سیکر ٹر یز )کو آگاہ کیا ہے کہ مستقبل میں25سال کی سروس مکمل کئے بغیر کوئی ملازم اگر رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کی درخواست دے گا تو اسے قبول نہ کیا جائے،ایسی درخواستوں کے ہمراہ پنشن فارم بھی داخل کر ایا جانا ضروری ہے ، رضاکارانہ ریٹائرمنٹ کیلئے موصول ہر درخواست کو آڈٹ ڈیپارٹمنٹ سے 25سا ل سروس مکمل ہونے کی تصدیق کروا نا ہوگی تاکہ پنشن کی منظوری اور ادائیگی میں مشکلات پیش نہ آئیں ۔۔۔۔سینیٹ الیکشن ، ووٹوں کی خریداری کی آواز کس پیر صاحب کو سنائی دینے لگی؟ملتان(آئی این پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی ہے، ہفتہ کو اپنے آبائی حلقے ملتان کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپٹ اور بوسیدہ نظام کی تبدیلیپر کوئی سمجھوتا نہیں ہو سکتا، وزیر اعظم ملک میں کرپشن کے خاتمے
کے لیے پر عزم ہیں،وزیر خارجہ کا کہنا تھا سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی خریداری کی آواز سنائی دے رہی ہے، اپوزیشن نے ہمیشہ پیسے کے بل بوتے پر سیاست کی لیکن آج اپوزیشن کو سینیٹ الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آ رہی ہے، اس لیے شکست کے خوف سے اپوزیشن اوپن بیلیٹنگ کی مخالفت کر رہی ہے، ملک میں تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ اپوزیشن ہے، سینیٹ الیکشن شفاف کرانے پر اپوزیشن کا احتجاج سمجھ سے باہر ہے، اپوزیشن پرانا پاکستان چاہتی ہے جہاں ضمیر بیچے جاتے ہیں،شاہ محمود قریشی نے کہا عوام نے پی ٹی آئی کو بھرپور کامیابی سے نواز کر اقتدار کی مسند پر فائز کیا، سینیٹ میں کامیابی کے بعد پی ٹی آئی ایوان بالا کی سب سے بڑی جماعت بن جائے گی،مہنگائی کے حوالے سے وزیر خارجہ نے اعتراف کیا کہ یہ ہماری حکومت کے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، اور اس سے نمٹنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں