نوازشریف کو وطن واپس آنے پر دو بچوں سمیت فرسٹ کلاس ٹکٹ مفت دینے کی پیشکش کر دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے نوازشریف کو وطن واپسی پر فرسٹ کلاس ٹکٹ مفت دینے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف واپس آجائیںدو بچے بھی ساتھ لائیں فرسٹ کلاس کا ٹکٹ فل انٹرٹیمنٹ ہم صرف اتنا ہی دے سکتے ہیں، ہفتہ کو جاپان ڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا

سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رنگ روڈ قومی سطح کا منصوبہ ہے.این فائیو سے رنگ روڈ شروع ہوگا، پہلا انٹرچینج روات پر ہوگا.مورت، بنگو،حکلہ سی پیک سنگجانی پر انٹرچینج بھی ہونگے.رواں ماہ کے آخر میں رنگ روڈ منصوبے پر وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے.کوشش ہے کہ رنگ روڈ منصوبہ اسی سال شروع ہوجائے.جاپان ڈیم 90 فیصد مکمل، 450ملین روپے دے چکے ہیں.629ملین کل تخمینہ ہے لینڈ ایکیوزیشن کے لیے.بقیہ پیسوں کی لیئے بھی کوشش کر رہے ہیں، غلام سرور خان نے کہا کہ میرے ساتھ ن ل م کسی نے رابطہ نہیں کیا، پی ڈی ایم کے بہت سے لوگ تحریک انصاف کو ووٹ دیں گے.یہ استعفی دے رہے تھے اب ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں.پی ڈی ایم والے کہتے کچھ اور کرتے کچھ اور ہیں.ان لوگوں کے قول و فعل میں واضح تضاد ہے، نواز شریف کو کہتے ہیں واپس آجائیں، دو بچے بھی ساتھ لائیں فرسٹ کلاس کا ٹکٹ فل انٹرٹیمنٹ ہم اتنا ہی دے سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ .یاد رکھیں سیاسی مسائل ہمیشہ مل کر حل کیئے جاتے ہیں.ٹی ایل پی کے لوگوں سے پاکستان کے لیئے بات چیت ہوئی ہے یہ پی ڈی ایم والوں سے بہت اچھے مسلمان ہیں،ٹی ایل پی کے تمام تحفظات اور مسائل مل کر حل کریں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close