مریم نواز نے سینیٹ الیکشن میں اوپن ووٹنگ کی حمایت کر دی، کہا کہ پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی

لاہور(آئی این پی ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ویڈیو بنانیوالے، پیسے لینے اور دینے والے یہ خود ہیں، مناسب ٹائمنگ پر ویڈیو ریلیز کی گئی، حکمرانوں کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی، ایک نالائق کو بچانے کیلئے ہر حربہ استعمال ہو رہا ہے۔ مریم نواز نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے

ہوئے کہا کہ مسلم لیگ(ن)کو توڑنے کی تاریخی کوشش ہوئی، نواز شریف کا نظریہ لوگوں نے دل سے اپنایا، آپ جماعت کو توڑ سکتے ہیں لیکن نظریے کو نہیں، پی ڈی ایم خفیہ رائے شماری کو سپورٹ نہیں کرتی، خفیہ بیلٹ میں صرف پیسہ نہیں چلتا، وفاداری تبدیل کرنے کیلئے فون کرائے جاتے ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ایک نالائق کو بچانے کیلئے سارے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، انصاف کے 2 نظام کیخلاف آواز اٹھا رہے ہیں، گلی گلی محلے محلے، آٹا اور بجلی چور کی آوازیں لگ رہی ہیں، الیکشن اصلاحات ضرور کریں گے، پی ڈی ایم بھی یہی چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کا فیصلہ جعلی حکومت کیخلاف اور شیر کے حق میں ہوگا۔۔۔۔۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے رجسٹرار کو خط لکھ دیا, وزیر اعظم کے ترقیاتی فنڈ کیس کی کاپی میڈیا کو مل گئی، مجھے نہیں ملی، کیوں؟اسلام آباد(آئی این پی ) سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے وزیر اعظم کی جانب سے ارکان اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے سے متعلق کیس کے فیصلے کی کاپی طلب کرلی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو خط لکھا گیا ہے جس میں معزز جج نے کہا ہے کہ حیرانہوں مجھے ابھی تک آرڈر کی فائل موصول کیوں نہیں ہوئی، کیس کے تحریری فیصلے کی کاپی مجھے نہیں دی گئی, برائیکرم مقدمے کی فائل فراہم کی جائے تاکہ فیصلہ پڑھ سکوں۔

جسٹس قاضی فائز نے خط میں کہا کہ عدالتی روایت کیمطابق بینچ کاحصہ بننے والے ججزکو فیصلےکی کاپی دی جاتی ہے، جسٹس اعجاز الاحسن کو فیصلےکی کاپی موصول ہوئی مگرمجھے نہیں۔ جسٹس قاضی فائز نے سوال کیا کہ مجھے کاپی فراہم کرنے سے پہلے میڈیا کو کیسے دے دی گئی؟ فیصلہ میڈیا کو جاری کرنے کا آرڈر کس نے دیا؟ مجھ سے پہلے میڈیا کے ذریعے کیس کے فیصلے سے پوری دنیا کو پتا چل چکا تھا،مجھے کیوں اس فیصلے سے اتفاق یا اختلاف کا موقع فراہم نہیں کیا گیا

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close