مولانا طارق جمیل کی وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے کی ویڈیو وائر ہو گئی، مولانا کا ویڈیو سے متعلق بیان بھی آگیا

اسلام آباد (پی این آئی) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے ان سے متعلق سوشل میڈیا پر زیر گردش جعلی خبروں کی تردی کر دی۔مولانا طارق جمیل نے واضح کیا کہ انہوں نے اسلام اباد میں ہونے والے سرکاری ملازمین کے حالیہ احتجاج پر وزیراعظم عمران خا کو تنقید کا نشانہ نہیں بنایا ہے۔مولانا طارق جمیل نے اپنے

تصدیق شدہ ٹویٹر اکاؤنٹ پر اپنے نام سے منسوب اس جعلی بیان کا اسکرین شاٹ شئیر کیا جوکہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تھا۔طارق جمیل نے اسکرین شاٹ شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میرا اس بیان سے کوئی لینا دینا نہیں، یہ جعلی خبر ہے۔میرے درست بیانات کے لیے میرے تصدیق شدہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ جڑے رہیں۔مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ ہمیں جھوٹی خبریں پھیلانے سے بچائے۔۔ خیال رہے کہ مولانا طارق جمیل ایک معروف مذہبی سکالر ہیں اور دنیا بھر میں اسلامی تعلیمات کی تبلیغ کا کام کرتے ہیں لیکن مذہب کی جانب آنے سے پہلے وہ کالج کے زمانے میں ایک گلوکار مشہور تھے۔مولانا طارق جمیل او رعمران خان میں بھی خوب دوستی ہے۔انہوں نے اس کے قبل بھی ایک بیان میں پاکستان کے 22 کروڑ عوام سے عمران خان کا ساتھ دینے کی اپیل کی تھی۔ کیونکہ عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ جیسا بنانا چاہتے ہیں۔ایک طالب علم نے مولانا طارق جمیل سے عمران خان کو سپورٹ کرنے کی وجہ پوچھی تو انہوں نے بتایا کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ میں وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے پاکستان کو مدینہ کی ریاست جیسا بنانے کا خواب دیکھا۔اس سے پہلے کبھی کسی نے ایسا خواب نہیں دیکھا اور یہی وجہ ہے کہ عمران خان نے میرا دل جیتا۔ولانا نے کہا تھا کہ سالوں کا بگاڑ چھو منتر سے صاف نہیں ہو گا، تھوڑا وقت لگے گا حالات ٹھیک ہو جائیں گے، اب کچھ امید لگی ہے، عمران خان عظیم لیڈر ہیں، انہیں تھوڑا وقت دیں، سب ان کے لیے دعا کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close