جسے اللہ توفیق دے، خضدار کےرہائشی غیر مسلم نوجوان نے اسلام قبول کرلیا

قلات (آن لائن )خضدار کے رہائشی نوجوان نے عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا، اسلامی نام محمد آصف رکھا گیا۔ اہل اسلام کیجانب سے مبارکباد، تفصیلات کیمطابق بلوچستان کے علاقے خضدار سے تعلق رکھنے والا 29سالہ نوجوان آصف نے عیسائی مذہب چھوڑ کر مدرسہ تجویدالقرآن قلات میں تبلیغی جماعت

کے سید آغا عبداللہ شاہ کے ہاتھوں کلمہ شہادت پڑھ اپنی مرضی سے بشرف اسلام ہوگئے۔ جسکا اسلامی نام محمد آصف رکھا گیا۔ اس موقع پر سردار عبدالکریم نیچاری، ایڈووکیٹ خلیل شادیزئی، شیخ راشد نعیم نیچاری، میر صدیق مینگل، عبدالقدیر نیچاری، بابا نیچاری سمیت مختلف طبقہ فکر کے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔ نو مسلم نوجوان کو قبول اسلام پر مبارکباد دی گئی۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close