فیصل آباد(آن لائن)جماعت اسلامی نے 12مارچ کو دھوبی گھاٹ میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا۔سینیٹرسراج الحق خطاب کریں گے، تبدیلی کا نعرہ بری طرح ناکامی سے دوچار ہوچکا ہے۔ عوام کو دھوکہ دینے والوں کی اصلیت کھل کر سامنے آگئی ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی امیرجاوید قصوری نے صوبائی
نائب امیرسردارظفر حسین خان ،ضلعی امیر پروفیسرمحبوب الزماں بٹ کے ہمراہ المرکزالاسلامی چنیوٹ بازار میںمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حالات دن بدن گھمبیر ہوتے چلے جارہے ہیں۔ حکمرانوں نے اگر اپنی روش نہ بدلی تو ان کا انجام بھی ماضی کی حکومتوں سے بھی بدتر ہوگا۔جماعت اسلامی پاکستان کو حقیقی معنوں میں کرپشن سے پاک کرے گی،عوامی امنگوں پر پورااترے گی۔ آئندہ انتخابات میں کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ اپنی بقا ء کی جنگ لڑ رہی ہیں،ملکی معاملات میں تمام جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر سوچنا چاہیے۔ پاکستان کے 22کروڑ عوام اب مزید کسی بھی قسم کے سیاسی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتے۔ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دعوئوں کے باوجود موجودہ حکومت احتساب کے نظام کو موثر بنانے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ کرپشن کے خلاف مہم کے نام پر یکطرفہ تماشا جاری ہے ۔ عوام تھانوں ، کچہریوں میں ذلیل و خوار ہو رہے ہیں، بر وقت اور سستے انصاف کی فراہمی کے لیے کچھ نہیں کیا گیا ۔ تھانہ کلچرتبدیل نہیں ہوسکا ۔ شہری پولیس سے خوف محسوس کرتے ہیں، مہنگائی اور بے روزگاری سے ستائے عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں،حکمرانوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری پر جلد
قابو پانے کی کوشش نہ کی تو بھوک کے مارے عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگ عوام آپ کو گھروں میں بھی غیر محفوظ سمجھتے ہیں ۔ معیشت تباہی کے دہانے پر ہے لاکھوں پڑھے لکھے نوجوان روزگاری لیے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں ۔ پی ٹی آئی حکومت نے لوگوں کو نا صرف مایوس کیا بلکہ مہنگائی ، بے روزگار اور بدامنی کے تحائف دے کر انہیں کو بدحال بھی کردیا ۔ پی ٹی آئی نے گزشتہ ڈھائی برسوں میں عوام کی فلاح اور ان کے مسائل کے حل کے لیے کوئی ایک منصوبہ بھی متعارف نہیں کرواسکی ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت جب سے قائم ہوئی ہے ، مافیاز کی بجائے عوام کے خلاف ہر سطح پر ہر طرح کا کریک ڈائون جاری ہے ۔ غریب لوگوں کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ مسلسل لاک ڈائون کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کا روزگار تباہ ہوگیا ، قوم نے لاک ڈائون کے ساتھ بریک ڈائون بھی دیکھ لیا ۔ ملک میں احتساب اور انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ۔ معیشت وینٹی لیٹر پر ، جبکہ امن و امان کی صورتحال مخدوش ہے ۔ حکومت نے عوام کو بدحال اور مایوس کردیا ۔ قوم استعماری نظام اور اس کے آلہ کاروں سے نجات چاہتی ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ شہریوں کے لیے صحت ، تعلیم کے ساتھ تمام بنیادی سہولیات دینے کا بندوبست کرے۔ عوام استعمار اور ظلم کے نظام سے چھٹکارا چاہتے ہیں ۔ وہ ایک ایسا نظام
چاہتے ہیں جو ان کے جان و مال کی حفاظت کرے ۔ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے قیام کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ۔ عوام اس کے دست و بازو بنیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں