تحریک انصاف نے عبدالقادر بلوچ کو سینیٹ کا ٹکٹ کیوں دیا؟ سینئر وفاقی وزیر اصل وجہ بھی سامنے لے آئے

لاہور (پی این آئی) سینیٹ انتخابات کے لیے عبدالقادر کو ٹکٹ دیے جانے پر پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے عہدیداروں کی جانب سے تحفظات کے اظہار کے بعد وفاقی وزیر فواد چوہدری نے عبدالقادر کو ٹکٹ دینے کی وضاحت جاری کردی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری

نے کہا ہے کہ عبدالقادر بی اے پی اور پی ٹی آئی کےمشترکہ امیدوارہیں، بی اےپی کی ‏مشاورت سےعبدالقادرکوسینیٹ ٹکٹ دیاگیا ہے ۔وفاقی وزیر نے کہاہے کہ بلوچستان میں ہمیں ‏حکومت کیلئے بی اےپی کی ضرورت ہے، سینیٹ ٹکٹ ایسےافرادکودےرہےہیں جن کی جدوجہدہے،لوگ ان کوہی زیادہ جانتے ہیں جوٹی وی پرآتےہیں۔ فوادچوہدری نے کہا کہ سینیٹ ٹکٹ سےمتعلق حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈنےتجویزکرناہے، وزیراعظم عمران خان ‏نے کسی بھی نام کی تجویزنہیں دی، پی ٹی آئی جمہوری پارٹی ہےجس میں اظہاررائےکی آزادی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ منیربلوچ ‏پرانے پی ٹی آئی ممبرہیں ان کی رائےبھی دیکھی جائےگی۔ تاہم سینیٹ انتخابات میں بی اے پی کے ساتھ اتحاد کی وجہ سے عبدالقادر کو ہی ٹکٹ دیا جائے گا۔ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے مزید کہا ہے کہ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن گرج دار اور زبردست آواز چاہیے، فیصل واوڈا اس حوالے سے موزوں امیدوار ہیں۔ فیصل واوڈا پر کیس ہے اس حوالے کنفیوژن ہے ۔ فیصل واوڈا اپنے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ شہریت کے قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں طرف موجود ہیں، آج یہ بحث نہیں ہے۔ فیصل واوڈا کے فوبیا سے نکلیں آگے کوئی اور بات کریں، اس کو ذاتی ایشو نہیں بنانا چاہیے، اس طرح کے ایشو کو پروگراموں میں نہیں باہر دیکھنا چاہیے، اثاثوں کے معاملے پر سینیٹ الیکشن کی اسکروٹنی ہوگی وہاں جائیں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا جس طرح ڈٹ کر بات کرتے ہیں سینیٹ میں ایسا شخص چاہیے۔ یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے۔ آج کی پوزیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونیوالے سینیٹرز کے نام بھی سامنے لائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close