لاہور(پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے ارکان اسمبلی سے مئوثر رابطے کرنے کی ہدایت کردی، ارکان اسمبلی کو سینیٹ الیکشن میں ووٹنگ کے عمل کو شفاف اور مئوثر بنانے بارے آگاہ کیا جائے، سینیٹ الیکشن اکثریت لینے کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے آج
لاہور میں پارٹی رہنماء عون چودھری نے ملاقات کی۔عون چودھری نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ تعاون پر وزیراعظم کو بریفنگ دی۔ عون چودھری نے وزیراعظم کو پنجاب کی سیاسی صورتحال اور ارکان اسمبلی کے ساتھ رابطوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ارکان سے رابطوں کو مئوثر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن کیلئے بہترین حکمت عملی مرتب کی جائے۔اسی طرح وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ون ٹو ون ملاقات کی پنجاب کے امور،مجموعی سیاسی صورتحال سمیت سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔وزیرا علیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیر اعظم کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اورانشاء اللہ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بنے گی۔ اپوزیشن کی اوپن بیلٹ کی مخالفت ان کے اندر کے خوف کو ظاہر کر رہی ہی- یہ لوگ ماضی میں نوٹوں کے ذریعے ووٹوں کی منڈیاں لگاتے رہی۔اپوزیشن نے ہمیشہ سیاست میں شفافیت کی مخالفت کی ہے اور اب بھی یہ عناصر چمک کے ذریعے سینیٹ الیکشن کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپن بیلٹ کی مخالفت سے اپوزیشن جماعتوں کا دوغلا پن قوم کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔ عوام میں اپوزیشن جماعتوں کی ساکھ مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔ اوپن بیلٹ پر اپوزیشن کوواویلا زیب نہیں دیتا۔ سینیٹ الیکشن کے نتائج پر بھی ان لوگوں نے آنسو بہانے ہیں۔ پی ڈی ایم کا مقدر رونا دھونا ہے اور یہ 2023 تک روتے ہی رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں