حکومت ڈٹ گئی، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہی ہوں گے، واضح اور دوٹوک اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیسے کے ووٹوں سے سینیٹرز بننے والوں کے نام سامنے لائیں گے، ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونے والے سینیٹرز کی تحقیقات کررہے ہیں، یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔ انہوں نے نجی ٹی وی

سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن گرج دار اور زبردست آواز چاہیے، فیصل واوڈا اس حوالے سے موزوں امیدوار ہیں۔فیصل واوڈا پر کیس ہے اس حوالے کنفیوژن ہے ۔ فیصل واوڈا اپنے کردار ادا کرتے رہیں گے۔ شہریت کے قانون کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے دونوں طرف موجود ہیں، آج یہ بحث نہیں ہے۔ فیصل واوڈا کے فوبیا سے نکلیں آگے کوئی اور بات کریں، اس کو ذاتی ایشو نہیں بنانا چاہیے، اس طرح کے ایشو کو پروگراموں میں نہیں باہر دیکھنا چاہیے، اثاثوں کے معاملے پر سینیٹ الیکشن کی اسکروٹنی ہوگی وہاں جائیں بتائیں۔انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا جس طرح ڈٹ کر بات کرتے ہیں سینیٹ میں ایسا شخص چاہیے۔ یہ سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہوں گے۔ آج کی پوزیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے تحت ہوں گے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے ارکان کے ووٹ سے کامیاب ہونیوالے سینیٹرز کے نام بھی سامنے لائیں گے۔ فواد چودھری نے کہا کہ بلوچستان میں بی اےپی اور تحریک انصاف کا الائنس ہے۔بلوچستان میں عبدالقادر کو پی ٹی آئی نے ٹکٹ دیا ہے۔ بلوچستان سے عبدالقادر پی ٹی آئی اور بی اےپی کے مشترکہ امیدوار ہیں۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن جیتنے کی حکمت عملی پر زور دیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف سینیٹ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی اورانشاء اللہ پی ٹی آئی سینیٹ میں اکثریتی پارٹی بنے گی۔اپوزیشن کی اوپن بیلٹ کی مخالفت ان کے اندر کے خوف کو ظاہر کر رہی ہے۔ یہ لوگ ماضی میں نوٹوں کے ذریعے ووٹوں کی منڈیاں لگاتے رہی۔ اپوزیشن نے ہمیشہ سیاست میں شفافیت کی مخالفت کی ہے اور اب بھی یہ عناصر چمک کے ذریعے سینیٹ الیکشن کو داغدار کرنا چاہتے ہیں۔ اوپن بیلٹ کی مخالفت سے اپوزیشن جماعتوں کا دوغلا پن قوم کے سامنے آشکار ہو چکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں