پاکستان کے بیشتر شہروں میں زلزلہ، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت کیا تھی؟ کچھ اور ہی بیان کر دیا

واشنگٹن(پی این آئی)پاکستان میں رات دس بج کر دو منٹ پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے پاکستانی شدید خوفزدہ ہو گئے ۔زلزلے کی شدت کے حوالے امریکی جیو لوجیکل سروے کا بیان بھی سامنے آگیا جس کے مطابق زلزلے کی شدت5.9ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ اس کی گہرائی 91.6کلو میٹر اور

مرکز تاجکستان کے علاقے مرغوب سے 35کلو میٹر تھا ۔پاکستان کے مختلف شہروں میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جو کافی دیر تک جاری رہے۔زلزلے کے جھٹکے گلگت بلتسان،آزاد کشمیر،خیبرپختونخوا اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں محسوس کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close