ن لیگ کے رہنما عطاللہ تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے رہا کر دیا، گرفتار ہی نہیں کیا گیا، وہ زبردستی پولیس گاڑی میں بیٹھے، پولیس کا مؤقف

ڈسکہ (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما عطا اللہ تارڑ کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد رہا کر دیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعے کو بتایا ہے کہ عطا تارڑ کو ڈسکہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عطا تارڑ کو پولیس نے کوئی وجہ بتائے بغیر گرفتار کیا۔ مسلم لیگ ن

کی حلقہ این اے 75 سے قومی اسمبلی کی امیدوار نوشین افتخار نے کہا کہ ہماری الیکشن کیمپین کے دوران پولیس نے عطا اللہ تاڑر اور دیگر کارکنوں کو گرفتار کیا۔تاہم کال کے دوران ہی ان کو اطلاع دی گئی کہ پولیس نے انہیں رہا کر دیا ہے۔ جبکہ پولیس نے رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر فیاج الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے مسلح کارکنوں کو مقامی پولیس کے چیک کیا اس دوران عطاللہ تارڑ زبردستی پولیس کی گاڑی میں بیٹھ گئے اور اس کی ویڈیو بنا لی گئی کہ وہ پولیس کی گاڑی میں ہیں۔۔۔
نوشین افتخار نے بھی عطا تاڑر کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پولیس ہماری کیمپین روکنے کے لیےاوچھے ہتھکنڈے اختیار کر رہی ہے۔ وزیر آباد پولیس نے بغیر کسی وجہ کے انہیں گرفتار کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close