سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات، پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیا دو روز میں امیدواروں کی جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کئے جاسکتے ہیں؟،چیف الیکشن کمشنر معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائیں ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے

سینیٹ الیکشن شیڈول پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر بخاری نے پارٹی قیادت و رہنماؤں سے مشاورت کے بعد الیکشن کمیشن کو تفصیلی خط لکھ دیا ۔پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں سوال کیا گیا ہے کیا دو روز میں امیدواروں کی جانچ پڑتال، بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر امور طے کئے جاسکتے ہیں؟۔خط میں کہا گیا ہے کہ پی پی جیسی وفاقی جماعت کیلئے اتنے کم وقت میں امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دینا مشکل ہے،امیدواروں کے انٹرویو ،سکروٹنی دیگر عوامل شامل ہے جس کے لئے پارلیمانی بورڈ کو وقت درکار ہے ،دو روز میں تمام امور کی انجام دہی ممکن نہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ تمام امیدوار پارٹی قیادت اور پارلیمانی بورڈ کے سامنے کیس رکھنے کے خواہاں ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شیڈول کے اجراء سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز نہیں ہوسکتے جو لائق تحسین نہیں ۔خط میں کہا گیا ہے کہ عالمی انسداد منی لانڈرنگ کی وجہ سے بینک اکاؤنٹس کی بھی پیچیدگیاں ہیںایک یا دو روز میں بینک اکاؤنٹس کھلوانا بھی ممکن نہیں ،امیدواروں کو تمام امور مکمل نہ کرنے کی وجہ سے الیکشن سے باہر ہونے کے خدشات ہیں۔ خط میں چیف الیکشن کمشنر سے استدعا کی گئی ہے کہ معاملے کو دیکھتے ہوئے مناسب اقدامات اٹھائے جائیں۔۔۔۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کے حوالے سے خبروں پر

پارٹی ترجمان کا مؤقف آ گیا پشاور (آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی)نے اسفند یار ولی کے انتقال سے متعلق خبروں کی تردید کردی ہے۔ترجمان اے این پی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔ترجمان اے این پی نے مزید کہا کہ اسفندیار ولی خان کے انتقال کی افواہیں بیمار ذہنیت والے پھیلا رہے ہیں۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close