ڈی آئی خان میں قبروں سے لاشیں غائب ہونا شروع اہل علاقہ نے قبرستان پر پہرہ دینا شروع کر دیا

ڈی آئی خان ( پی این آئی )ڈی آئی خان میں تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع علاقہ کورائے کے قبرستان سے متعدد مردے غائب ہوگئے۔جس کے بعد علاقہ مکینوں نے تشویشناک صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے قبرستانوں میں پہرے دینا شروع کر دیے ہیں ۔ پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبرکھود کے مردہ غائب کردیا جاتا ہے اور چند روز میں اب تک تقریباً 3 مردے غائب ہوچکے ہیں۔

علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کے مطابق ابتدائیتحقیقات میں قبریں کھود کر مردے نکالے جانے کی شکایت ملی ہے، مزید انکوائری کررہے ہیں۔علاوہ ازیں ڈی آئی خان کے وائلڈ لائف پارک سے 3 ہرن چوری کرلیے گئے۔ انچارج وائلڈ لائف پارک کے مطابق تین کالے ہرن رات کی تاریکی میں چرا لئے گئے، چوری ہونے والے تین ہرن بیش قیمت تھے۔ ایس ایچ او صدر نے بتایا کہ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ لاشیں غائب ہونے کا واقعہ منگل کو سامنے آیا تھا جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close