پشاور(آئی این پی )عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میاں افتخارحسین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں بلوچ لاپتہ افراد کی جانب سے بھوک ہڑتالی کیمپ کی مکمل حمایت کرتے ہیں، ملک بھر میں لاپتہ افراد کا مسئلہ سنگین تر ہوتا چلا جارہا ہے، اے این پی
22فروری کو بھرپور احتجاج کرے گی۔ جمعرات کو باچاخان مرکز پشاور سے جاری بیان میں اے این پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل میاں افتخارحسین نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی فیصلہ کرچکی ہے اور مرکزی کونسل سے اس عمل بارے قرارداد بھی منظور کرچکی ہے۔اے این پی بلوچستان کے ترجمان اسد خان اچکزئی بھی کئی مہینوں سے لاپتہ ہے۔ان عوامل سے ملک بھر میں احساس محرومی بڑھتی چلی جارہی ہے، حکومت کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس درد کا احساس عوامی نیشنل پارٹی سے زیادہ کسی کو نہیں ہوسکتا، ہم لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔عوامی نیشنل پارٹی نے اس خطے کی بقا اور سلامتی کی خاطر 1000سے زائد کارکنان و رہنمائوں کی قربانیاں دے چکی ہیں۔ دہشتگردی کی اس جنگ میں ہمارے رہنمائوں کو اغوا کیا گیا، شہید کیا گیا لیکن میدان کبھی نہیں چھوڑا۔ے این پی مطالبہ کرچکی ہے، اگر لاپتہ افراد قصوروار ہیں تو ملک میں عدالتیں موجود ہیں۔اے این پی ہر قسم کی جبری گمشدگیوں کی مذمت کرتی ہے، بالخصوص بلوچستان میں بڑھتے کیسز تشویشناک ہیں۔ میاں افتخارحسین نے کہا کہ 22فروری کے احتجاجی مظاہروں میں تمام لاپتہ افراد کیلئے بھرپور آواز اٹھائی جائیگی۔تمام انسان دوست ، جمہوری و ترقی پسند خواتین و حضرات سے ان مظاہروں میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں