سینیٹ الیکشن پی ٹی آئی کے امیدوار کون ہوں گے؟ عمران خان کی زیر صدارت فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد(آئی این پی )وزیراعظم عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملے پر پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس آج جمعہ کو پھر طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کا جائزہ لیا جائے گا اور وزیراعظم پارلیمانی

بورڈ کی سفارشات کا جائزہ لیں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے ناموں کو حتمی شکل بھی دیے جانے کا امکان ہے۔دوسری جانب پنجاب میں سینیٹ کے ٹکٹ کے 10 سے زائد خواہش مندوں کے نام سامنے آگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے جو رہنما سینیٹ الیکشن لڑنا چاہتے ہیں ان میں سیف اللہ نیازی، بابر اعوان، شہزاد اکبر، عمرسرفراز چیمہ، اعجاز چوہدی، ظہیر عباس ،جلال الدین رومی، سیف الدین کھوسہ، ڈاکٹرزرقا،تنزیلہ عمران اور جمشیداقبال چیمہ سمیت ثانیہ نشتر کے نام بھی متوقع امیدواروں میں شامل ہیں۔ان کے علاوہ ق لیگ کیاتحادی کامل علی آغا کے ٹکٹ کی منظوری عمران خان پہلے ہی دے چکے ہیں۔۔۔۔سینیٹ الیکشن سے قبل جوڑ توڑ شروع، پی ڈی ایم کے دو سینیٹرز مستعفی ہو کر حکومتی اتحاد کا حصہ بن گئےاسلام آباد (پی این آئی) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں شامل جماعتوں کے 2سینیٹرز نے استعفیٰ دے دیا ہے، اے این پی کی سینیٹرستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک نے استعفیٰ دیاہے، دونوں بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ الیکشن سے قبل اپوزیشنجماعتوں عوامی نیشنل پارٹی اور نیشنل پارٹی کے 2 سینیٹرز ازخود مستعفی ہوگئے ہیں۔میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ دونوں نے سینیٹرز نے اپنے استعفے دینے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ ان سینیٹرز میں

اے این پی کی ستارہ ایاز اور نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر اشوک شامل ہیں۔بتایا گیا ہے کہ ستارہ ایاز اور ڈاکٹر اشوک اب بلوچستان عوامی پارٹی کی ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات2021 ء کا شیڈول جاری کردیا ہے۔سینیٹ الیکشن 3 مارچ بروزبدھ کو ہونگے۔صبح 9 بجے سے 5 بجے تک سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی12سے 13فروری تک وصول کئے جائیں گے۔کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی 15 اور16 فروری کو ہوگی۔ کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے خلاف اپیلیں 17 اور 18 فروری کو دائر کی جاسکیں گی۔اپیلوں پر الیکشن کمیشن 19 اور 20 فروری کو فیصلہ کرکے نمٹائے گا۔ 21 فروری کو امیدواروں کی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔ امیدوارچاہے تو 22 فروری تک دستبردارہوسکتی ہیں جبکہ کاغذات نامزدگی کیساتھ پارٹی ٹکٹ لگانا لازمی ہوگا۔ صبح 9بجے سے 5 بجے تک سینیٹ انتخابات کے لیے 46 نشستوں پرپولنگ قومی اسمبلی سمیت چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نیسینیٹ انتخابات کے لیے اسلام آباد سمیت چاروں صوبوں کے لیےریٹرننگ افسران مقرر کردیے ہیں۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ قومی

اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی جس کیلیے ریٹرننگ افسران اور پولنگ افسران کی تقرری کی گئی ہے۔اسلام آباد میں اسپیشل سیکریٹری ظفر اقبال ریٹرننگ افسر ہوں گے جبکہ شمشاد خان، شاہد اقبال، آصف علی یاسین و دیگر اسلام آباد کے پولنگ افسران مقرر کیے گئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں