مریم نواز کی طرف کسی نے ہاتھ ڈالا تو آپکو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، طاقتور ملک کی جانب سے حکومت کو دھمکی ملنے کا انکشاف

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ کسی طاقتور ملک نے کہا ہے کہ مریم کی طرف کسی نے ہاتھ ڈالا تو ہم حکومت کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سنئر صحافی عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مریم نواز کے پاس جاتی

عمرہ کی جو زمین ہے ، اس کا کوئی کاغذ نہیں ہے مریم نواز کے پاس، وہ جعل سازی سے لی گئی زمین ہے لیکن نیب مریم نواز کیخلاف کارروائی نہیں کررہی ہے ۔نیب پتھروں سے ڈر نہیں گئی جن سے بات ہونی تھی انہوں نے کہا ہے کہ مریم کو کھلی چھٹی ہے ۔ کسی طاقتور ملک نے کہا ہے کہ مریم کی طرف کسی نے ہاتھ ڈالا تو ہم حکومت کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے ۔ عارف حمید بھٹی نے کہا کہ عمران خان کتنا ہی کہہ لیں این آر او نہیں دینا لیکن ان کے چاہنے کے باوجود نیب مریم نواز کو گرفتار نہیں کر سکتی ۔جب اینکر نے ان سے سوال کیا کہ کس ملک کی جانب سے یہ کہا گیا ہے تو انہوں نے کہا کہ جب آپ کے تین چار ممالک میں اربوں روپے کی انویسٹمنٹ ہو تو پھر کال آ جاتی ہے ۔اسلام آباد کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہی نے مریم نواز کے بارے کہا ہے جنہوں نے نواز شریف کو باہر بجھوایا تھا ۔ انہوں نے عمران خان کو بھی کہا ہے کہ آپ جتنا مرضی کریں مریم اریسٹ نہیں ہوگی ۔ سینئر صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے عمران خان نے اپنے دو آئینی ماہرین بلائے ۔ انہوں نے ان سے پوچھا نیب نے مریم نواز کو جس کیس میں بلایا تھا اس میں مریم کی گرفتاری کے کتنے چانس ہیں، تو آئینی ماہرین نے بتایا کہ ان کیکؒاف تگڑا ریفرینس تیار ہو سکتا ہے لیکن عمران خان کو آگے سے کہا گیا ہے کہ آپ اس ایشو پر نہ آئیں ، ہم نے مریم کو نہیں گرفتار کرنا ۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل مریم نواز کو نیب لاہور کے دفتر میں طلب کیا تھا جہاں مسلم لیگ ن کے کارکنان نے نیب دفتر پر حملہ کردیا تھا۔ جس کے بعد مریم نواز پیشی کے بغیر ہی واپس لوٹ گئی تھیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close