اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بعد وزیر دفاع پرویز خٹک کو بھی برطرف کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا

حیدرآباد(پی این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطاء مری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران ہی اداروں کو سیاست میں گھسیٹ رہے ہیں، پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) تو چاہتی ہے کہ آئین قانون کی بالادستی قائم ہو، ادارے اپنا کام کریں اور پارلیمنٹ اپنا کام، سینٹ کے انتخابات کے مختصر شیڈول سے

لگتا ہے کہ کسی کو بہت جلدی ہے، پیسہ تقسیم کرنے والے خریدار اور ویڈیو لیک کرنے والے ایک ہی پارٹی کے لوگ ہیں، اگر وہ سنجیدہ ہیں تو ویڈیو میں موجود وزیر دفاع پرویز خٹک اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو برطرف کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرائیں، صرف خیبرپختونخوا کے وزیر قانون کو نکالنے سے ان کی نام نہاد دیاتنداری محفوظ نہیں رہے گی، کے پی کے میں سمگلرز اور پنجاب میں مافیاز کی سہولت کاری کرنے والے خود تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حکمران ہیں جبکہ الزامات مخالفین پر لگا رہے ہیں۔ حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شازیہ عطاء مری کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت میں اپنے جائز حقوق کے لئے احتجاج کرنے والوں سے بدترین سلوک پاکستان کے لئے بدنامی کا باعث ہے،سلیکٹڈ نااہل نالائق عمران نیازی کو کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ وہ کیا کرے؟اس نے اپنا حق مانگنے والوں پر شیخ رشید کے ذریعے ایکسپائر زہریلی گیس کی شیلنگ کرائی، تشدد کرایا، وہ اور اس کے وزراء اعلیٰ اور وفاقی وزیر سمگلروں اور مافیاز کی سرپرستی کر رہے ہیں، سینٹ انتخابات کے موقع پر ویڈیو جاری کرکے وہ خریدنے کے اپنے کارنامے پوری دنیا کو دکھا رہے ہیں، ان کی عقل ماری گئی ہے، ان کو سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا کرنا ہے اور الزامات پی ڈی ایم پر لگا رہے ہیں۔شازیہ مری نے کہا کہ ماضی میں سینٹ کا انتخابی شیڈول ایک ماہ پر محیط رہا ہے مگر اس مرتبہ بہت مختصر شیڈول جاری کیا گیا ہے، جس سے پتہ چلتا ہے کہ بے چینی اور جلدی کس کو ہے؟سلیکٹڈ حکمران یاد رکھیں کہ ان کی تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے،عمران نیازی نے تین سال پہلے ارکان اسمبلی کے بکنے کی ویڈیو موجود ہونے کا برملا ذکر کیا

تھا اور پھر دانستہ اس کو چھپایا گیا مگر اب وہ تین سال بعد یہ ویڈیو لیک کرائی گئی اور اس میں نظر آنے والے وزیر قانون کے پی کے سلطان خان کو ہٹا کر اپنی پارسائی ثابت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے حالانکہ اسی ویڈیو میں پرویز خٹک اور اسد قیصر بھی لین دین میں ملوث نظر آ رہے ہیں، اگر حکومت کو کچھ شرم ہے تو وہ ان کو برطرف کرکے ان کے خلاف تحقیقات کرائے اور قانونی کاروائی کرے۔انہوں نے کہا کہ آئے روز پی ڈی ایم جماعتوں کے قائدین پر کرپشن کے الزامات لگانے والے پہلے اپنا حساب دیں کہ ووٹ خریدنے بکنے ان کو تحفظ دینے اور پھر ویڈیو لیک کر نے میں کون کون ملوث ہے کیونکہ یہ سب کچھ عمران خان کی سرپرستی میں ہوا ہے جن کو فارن فنڈنگ کیس میں اپنے 18 خفیہ اکاؤنٹس سمیت تمام کرپشن کا حساب دینا چاہیے، مخالفین کو گالیاں دے کر اور الزامات لگا کر اب وہ عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، انہوں نے کہ

ا کہ سپریم کورٹ میں معاملہ زیرسماعت ہونے کے باوجود اوپن ووٹنگ کا صدارتی آرڈیننس جاری کرکے سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنے اور ڈکٹیشن دینے کی کوشش کی گئی ہے اور عدالتی عظمیٰ کی توہین کی گئی ہے، ہمیں یقین ہے کہ عدالت حکومت کی ان سازشوں اور دباؤ کو نظرانداز کر کے آئین کی بالادستی قائم کرے گی اور حکومت کے دباؤ کو مسترد کر دے گی، انہوں نے کہا کہ طارق شاہ قانون کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے رکن ہیں یہ اس کے گواہ ہیں کہ صرف 12 منٹ میں سٹینڈنگ کمیٹی میں آئینی ترمیم منظور کر لی گئی اور ارکان کو بولنے کی اجازت نہیں دی گئی جو انتہائی شرمناک ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کسی کو بھی سیاست میں ہرگز گھسیٹنا نہیں چاہتا بلکہ ہماری تو خواہش ہی یہ رہی ہے کہ تمام ادارے آئین اور قانون کے

مطابق اپنے دائرے میں کام کریں اور شفاف انتخابات کے ذریعے جو بھی اچھی بری حکومت بنے اس کو آزادی سے کام کرنے دیا جائے،عمران نیازی ترقیاتی فنڈز کو ماضی میں رشوت قرار دیتا تھا مگر اب اس نے جب 50-50 کروڑ کے ترقیاتی فنڈز سے اپنے ہی ارکان کو خریدنے کی کوشش کی ہے تو بے نقاب ہو گیا ہے کیونکہ سپریم کورٹ میں اس نے فنڈز دینے کے حوالے سے انکار کر دیا ہے، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ خود رشوت اور کرپشن کا سرغنہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close