تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے کس کس کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کر لیا؟ تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر شبلی فراز، عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، ڈاکٹر زرقا اور کامل علی آغا کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا

جس میں پارلیمانی بورڈ کی سینیٹ ٹکٹوں سے متعلق سفارشات پیش کی گئیں۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ سرمایہ دار اور جاگیرد اروں کو ٹکٹ دینے کی روایت تبدیل کریں گے اور عوامی فلاح اور بہتر قانون سازی کیلئے کام کرنے والوں کو ٹکٹ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی بورڈ نے وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کو ایک مرتبہ پھر سینیٹ کا ٹکٹ دینے کی سفارش کی ہے۔ اس کے علاوہ ٹیکنو کریٹس کیلئے وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا نام فائنل کرلیا گیا ہے۔ اتحادی جماعت میں سے کامل علی آغا، خواتین کی نشست پر ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور ڈاکٹر زرقا کے نام فائنل کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close