ایکسائز سے رجسٹرڈ کی گئی گاڑیوں کے 34 کارڈ غائب ہو گئے، ڈپلیکیٹ کارڈ سےگاڑیوں کی لاکھوں روپے مالیت کم ہو جائے گی

لاہو ر(این این آئی) محکمہ ایکسائز سے شوروم ڈیلرز کی جانب سے رجسٹرڈ کی گئی گاڑیوں کے 34 کارڈ غائب ہوگئے۔ ڈائریکٹر ریجن سی نے ای ٹی او سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے سمارٹ کارڈز مالکان تک پہنچانا تو دور کی بات ایکسائز کے دفتر سے ہی کارڈز غائب ہونا

شروع ہوگئے۔ ڈی جی آفس میں موجود ای ٹی او ڈی وی آر ایس کے دفتر سے 34 نئی رجسٹرڈ گاڑیوں کے کارڈز غائب ہوگئے۔ نومبر میں بننے والے کارڈز تاحال ڈیلرز تک نہ پہنچائے جاسکے۔ڈیلرز گاڑی کی خریداری کے بعد شوروم پر رجسٹرڈ کر کے فائلیں ای ٹی او ڈی وی آر ایس کے دفتر بھجواتے ہیں۔ جہاں کاغذات کی تصدیق کے بعد کارڈز بناکر فائلیں اور کارڈز مالکان کے حوالے کئے جاتے ہیں۔ شوروم مالکان کی نئی رجسٹریشن کے 34 کارڈز غائب ہوگئے ہیں۔ ای ٹی او حماد خان نے دیگر دفاتر سے بھی چیک کروائے لیکن ابھی کوئی ریکارڈ سامنے نہیں آیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن نے ای ٹی او ڈی وی آر ایس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ رپورٹ کے بعد گاڑیوں کی رجسٹریشن کے کارڈز دوبارہ پرنٹ کروائے جائیں گے۔ افسران کی عدم توجہی اور نااہلی سے ڈپلیکیٹ کارڈز بننے سے گاڑیوں کی مارکیٹ ویلیو میں لاکھوں روپے فرق پڑے گا۔۔۔۔سرکاری دفاتر میں چائے پانی کلچر کے خلاف کارروائی کا آغاز، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، اے ایس آئی، چار پٹواری اور ایک کلرک گرفتار سمیت سات گرفتارلاہور (این ا ین آئی) سرکاری دفاتر میں چائے پانی کلچر کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن نے جنگ کا آغاز کرتے ہوئے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، اے ایس آئی، چار پٹواری اور ایک کلرک گرفتار سمیت سات افراد کوگرفتار کرلیا ۔ڈی جی اینٹی

کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے حافظ آباد سے سابقڈپٹی ڈسٹرکٹ آکانٹ آفیسر عباس احمد یار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر اکانٹس آفس حافظ آباد سے سرکاری خزانے میں بھاری خردبرد کا الزام ہے۔ فیصل آباد سے عبدالسلام اور ارشد پٹواری کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان سے ٹریپ ریڈ کرکے احسن خان اور عبدالطیف پٹواری کو ٹریپ ریڈ کر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہزاروں روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے پرچہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اے ایس آئی ارشد کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ چشتیاں سے محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد رمضان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پانچ ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ عوام سرکاری ادروں میں چائے پانی کا تقاضا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے فورا اینٹی کرپشن کو رپورٹ کریں۔ پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈان تیز کردیا ہے۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close