سرکاری دفاتر میں چائے پانی کلچر کے خلاف کارروائی کا آغاز، سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، اے ایس آئی، چار پٹواری اور ایک کلرک گرفتار سمیت سات گرفتار

لاہور (این ا ین آئی) سرکاری دفاتر میں چائے پانی کلچر کے خلاف ڈی جی اینٹی کرپشن نے جنگ کا آغاز کرتے ہوئے سابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر، اے ایس آئی، چار پٹواری اور ایک کلرک گرفتار سمیت سات افراد کوگرفتار کرلیا ۔ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے مطابق اینٹی کرپشن گجرانوالہ نے حافظ آباد سے سابق

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آکانٹ آفیسر عباس احمد یار کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر اکانٹس آفس حافظ آباد سے سرکاری خزانے میں بھاری خردبرد کا الزام ہے۔ فیصل آباد سے عبدالسلام اور ارشد پٹواری کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کیا گیا۔ ڈی جی خان سے ٹریپ ریڈ کرکے احسن خان اور عبدالطیف پٹواری کو ٹریپ ریڈ کر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں ہزاروں روپے کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے پرچہ درج کر لیا گیا۔ اینٹی کرپشن فیصل آباد نے اے ایس آئی ارشد کو ضمانت خارج ہونے پر گرفتار کر لیا۔ چشتیاں سے محکمہ صحت کے نائب قاصد محمد رمضان کو رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ملزم سے مجسٹریٹ کی موجودگی میں پانچ ہزار کے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے حوالات میں بند کر دیا۔ عوام سرکاری ادروں میں چائے پانی کا تقاضا کرنے والوں کی نشاندہی کرکے فورا اینٹی کرپشن کو رپورٹ کریں۔ پنجاب بھر میں سرکاری دفاتر میں چھپی کالی بھیڑوں کے خلاف کریک ڈان تیز کردیا ہے۔۔۔۔ پینڈورا باکس کھل گیا، پی ٹی آئی کے ایک اور سابق ایم پی اے کا پرویز خٹک کی جانب سے رقم کی تقسیم کا دعوی پشاور (آئی این پی )عبید مایارکے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے ایک اور سابق ممبر صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)زاہد درانی نے بھی سابق وزیراعلی خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے ارکان میں رقم کی تقسیم کا

دعوٰی کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق ایم پی اے نے کہا کہ ملاقات اسپیکر ہاس میں ہوئی، انہیں بتایا گیا کہ پیسے سینیٹرز نے چندے کے طور پر د یئے ہیں۔زاہد درانی کے مطابق95 فیصد اراکین صوبائی اسمبلی کو ایک سے دوکروڑ روپے تک دیے گئے۔سابق ایم پی اے نے خود رقم لینے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈھائی سال بعد ویڈ یو ریلیز ہوئی ، اسپیکر اور وزیراعلیٰ بھی موجود تھے اور اپوزیشن اور دیگر حکومتی ارکان بھی اس وقت وہاں موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سننے میں آیا تھا کہ منظور آفریدی سے تقریبا پچاس ساٹھ کروڑ کی ڈیل ہوئی، ویڈیوز کو ڈھائی سال ہوگئے کون کون تھا نام نہیں بتاسکتا، یہ آفر نہیں کھلم کھلا بات تھی کہ آپ کو پیسے ملیں گے اور سینیٹرکو کامیاب کروانا ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن خیبر پختون خوا اسمبلی عبید اللہ مایار ایک کروڑ روپے لینیکابھی اعتراف کرچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیراعلی پرویز خٹک نے رقم لینے کی ہدایت کی، ایک کروڑ روپے کی یہ رقم اسپیکر ہاس میں دی گئی، لیکن یہ رقم سینیٹ الیکشن کے لیے نہیں تھی بلکہ حکومت نے رقم تمام ایم پی ایز کو ترقیاتی کاموں کے لیے دی تھی۔خیال رہے کہ 2018 کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ خریدنیکی مبینہ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہیکہ ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے نوٹوں کے انبار

لگے ہیں۔پیپلزپارٹی کے سابق ایم پی اے محمد علی باچا رقم پی ٹی آئی ارکان کو دیتینظرآرہے ہیں، ویڈیو میں پی ٹی آئی کے عبید اللہ مایار اورسردار ادریس بھی موجود ہیں اور رقم وصول کر تے نظر آرہے ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں