قیمتوں میں کمی کرانے کے وزیراعظم متحرک ہو گئے، اجلاس میں افسروں کو سخت حکم جاری

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانےاورانتظامیہ کو اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے ،افسران کو غریبوں

کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار کسان (پھل اور سبزی) منڈیوں کی تعداد میں اضافے اور گندم سے آٹے کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرا، سیکرٹری صاحبان اور چیف سیکرٹری صاحبان سمیت سینئر افسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں گندم سے آٹے کی پیدا وار میں اضافے کے لئے فلور ملوں میں پسائی کا تناسب 80:20 کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اورسرکاری سطح پر گندم کی خریداری، ترسیل و سٹوریج کے ضمن میں انتظامی اخراجات میں کمی لانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیر اعظم نےوزیرِ خزانہ کو اس حوالے سے ایک ہفتے میں پلان پیش کرنے کی ہدایت کی ،فروٹ اور سبزی منڈیوں کے قیام میں نجی شعبے کو شامل کرنے کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کئے گئے۔اجلاس میں پنجاب میں منڈیوں کے قیام سے متعلقہ قوانین میں نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیرِ اعظم نے منڈیوں کے قیام کے حوالے سے قوانین اور طریقہ کار کو آسان بنانے کی ہدایت کی ۔وزیرباعظم نے چیف سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ انتظامیہ اشیائے ضروریہ کے مقرر کردہ نرخ ناموں پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔غفلت کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی یقینی بنائی جائے، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ افسران کو غریبوں کی تکالیف کا احساس کرنا ہوگا۔۔۔۔۔ عمران خان کے خلاف کیس کرنے والے،

ہارس ٹریڈنگ پر نکالے گئے رکن کو دوبارہ پی ٹی آئی میں عہدہ دے دیا گیاسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے پرویز خٹک کابینہ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کوانصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 18 اپریل 2018 کو اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پشاور سے منتخب رکن اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو ووٹ فروخت کرنے اور ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔ عارف یوسف نے ووٹ فروخت کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔ عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں