اسلام آباد(آئی این پی) حکومت پاکستان نے کورونا ویکسی نیشن کے دوسرے مرحلے میں آئندہ ہفتے سے 65سال اور اس سے زائد عمر والے بزرگ شہریوں کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ بدھ کووفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ انشا اللہ آئندہ ہفتے سے 65سال
اور زائد والوں کی رجسٹریشن شروع کریں گے، رجسٹرافرا د کی کوروناویکسینیشن مارچ میں شروع کردی جائے گی۔۔۔۔ عمران خان کے خلاف کیس کرنے والے، ہارس ٹریڈنگ پر نکالے گئے رکن کو دوبارہ پی ٹی آئی میں عہدہ دے دیا گی اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے پرویز خٹک کابینہ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کوانصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 18 اپریل 2018 کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پشاور سے منتخب رکن اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو ووٹ فروخت کرنے اور ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔ عارف یو سف نے ووٹ فروخت کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔ عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں