مظفر گڑھ (این این آئی)صوبہ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں فلور ملز سے سرکاری آٹا چوری کرنے میں ٹائیگر فورس کا رضاکار ملوث نکلا۔پولیس کے مطابق مظفرگڑھ میں پریس کلب چوک پر سرکاری آٹا چوری کرنے کا سلسلہ جاری تھا ،مبینہ طور پر ٹائیگر فورس کا رضا کار سرکاری آٹا ایجنسیوں کو بھجوارہا تھا۔پولیس
نے بتایا کہ فوٹیج بنانے اور صحافیوں کے پوچھنے پر ٹائیگر فورس کے رضا کار نے موبائل فون چھینے کی کوشش کی اور دھمکیاں دیں، اطلاع پر تھانہ سول لائن پولیس نے ٹائیگر فورس کے رضا کار کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ آٹے کی مبینہ چوری کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہے، ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ٹائیگر فورس کے دوسرے ساتھی رضا کار کا کہنا ہے کہ سرکاری آٹا ایجنسی پر بھیجا جارہا تھا جو غیرقانونی ہے۔۔۔۔عمران خان کے خلاف کیس کرنے والے، ہارس ٹریڈنگ پر نکالے گئے رکن کو دوبارہ پی ٹی آئی میں عہدہ دے دیا گیاسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے پرویز خٹک کابینہ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کوانصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 18 اپریل 2018 کو اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پشاور سے منتخب رکن اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو ووٹ فروخت کرنے اور ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا اور ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔ عارف یوسف نے ووٹ فروخت کرنے
اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔ عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں