لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فوج کے (ر)میجر جنرل کو چپ کرا دیا۔اپنی ٹویٹس سے فواد چودھری کو نیچا دکھانے کی کوشش کرنے والے بھارتی فوجی افسر کا اکائونٹ میجر جنرل (ر)ہرش ککڑ کے نام سے ٹویٹر پر موجود ہے۔ہرش
ککڑ نے اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر فواد چودھری کو ٹیگ کرکے ان سے منسوب ایسی ٹویٹس شیئر کیں جو ان کی تھیں ہی نہیں بلکہ انہیںایڈیٹ کیا گیا تھا۔بھارتی فوجی افسر کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے فواد چودھری نے لگی لپٹی بغیر انہیںخوب بے عزت کیا اور لکھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ آپ جیسا بیوقوف شخص بھارتی فوج کے اتنے بڑے عہدے تک کیسے پہنچا؟۔فواد چودھری نے بھارتی فوجی افسر کو مشورہ دیا کہ وہ سوشل میڈیا کے حوالے سے اپنی معلومات کو درست کریں۔ اگر وہ چاہیں تو میں پاکستانی نوجوانوں سے درخواست کر سکتا ہوں کہ وہ بھارتی جنرلز کو جعلی میڈیا بارے کوئی بنیادی کورس کرا دیں۔۔۔۔عمران خان کے خلاف کیس کرنے والے، ہارس ٹریڈنگ پر نکالے گئے رکن کو دوبارہ پی ٹی آئی میں عہدہ دے دیا گیاسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے ہارس ٹریڈنگ کے الزام میں ہٹائے گئے پرویز خٹک کابینہ کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کوانصاف ویلفیئر ونگ کا سینٹرل جوائنٹ سیکرٹری پشاور ریجن تعینات کردیا ۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 18 اپریل 2018 کو اسلام آباد میںپریس کانفرنس کرتے ہوئے اس وقت خیبر پختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے 4 پشاور سے منتخب رکن اور وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے قانون عارف یوسف کو ووٹ فروخت کرنے اور ہارس ٹریڈنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا
اور ان کی پارٹی رکنیت ختم کردی تھی۔ عارف یوسف نے ووٹ فروخت کرنے اور رشوت لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے عمران خان کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کی عدالت میں ہتکِ عزت کا کیس دائر کیا جس کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی رہنما بابراعوان نے عارف یوسف کی رہائش گاہ پر جاکر کیس واپس لینے کی درخواست کی۔ عارف یوسف کے مطابق بابر اعوان نے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات پر عمران خان کی جانب سے ان سے معذرت کی اور انہیں پارٹی عہدہ دینے کی پیشکش کی تھی جس پر انہوں نے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کا کیس واپس لیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں