لاہور (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے تکلیف کیوں ہو رہی ہے؟ چھوٹے اسکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے، ملازمین کے ساتھ دشمن جیسا سلوک نہ کیا جائے، عمران خان عوام کے استحصال
کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے سرکاری ملازمین پر پولیس تشدد اور آنسو گیس کی شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک اسلام آباد کے منظر دیکھ کا شدید تکلیف ہوئی۔تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ کرنیوالوں سے دشمن جیسا سلوک نہ کیا جائے۔ عمران خان عوام کے استحصال کے سوا کچھ نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے انہیں تکلیف کیوں ہو رہی ہے؟ پیپلزپارٹی نے مشکل حالات کے باوجود سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا۔چھوٹے اسکیل کے ملازمین غربت کی لکیر سے نیچے آ چکے ہیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ناقابل برداشت مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ بجلی، گیس اور روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔ عمران خان کی حکومت مہنگائی کو قابو کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ بلاول نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کے ذمہ داروں کو عمران خان کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اگر ملک سے مہنگائی کا خاتمہ کرنا ہے تو عمران خان کی نااہل حکومت کو ہٹانا ہوگا۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اپنے ردعمل میں کہا کہ اڑھائی سال سے سلیکٹڈ نااہل حکومت عوام پرمہنگائی کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔غربت اور فاقہ کشی دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔ مہنگائی رکنے کا نام نہیں لے رہی مگر حکومت بجائے ملازمین کے زخموں پر مرہم رکھنے کے، ان پر ڈنڈے برسا رہی ہے۔ کیا عمران خان اور اس کو مسلط کرنے والے جرنیل جواب دیں گے؟
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں