فضائی سفر مزید سستا ہو گیا، پی آئی اے نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد (پی این آئی) پی آئی اے کا کاروباری شخصیات کے لیے خوشخبری ،خصوصی رعایتی پیکیج کا اعلان کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کی قومی ایئرلائن (پی آئی اے )نے کاروباری شخصیات اور ان کے خاندانوں کے لیے خصوصی رعایتی پیکج کا اعلان ‏کر دیا ہے ۔ پی آئی اے کی جانب سے کاروباری

شخصیات کو 10 فیصد خصوصی رعایت دی جائے گی جب کہ وقت کے ساتھ بزنس ‏مینوں کی فیلمیز کو بھی رعایتی پیکج میں شامل کیا جائے گا۔پی آئی اے اور کراچی چیمبر آف کامرس میں مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے ۔ سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے چیمبر ممبران کو کارپوریٹ نرخ پر کارگو ‏سہولت فراہم کرے گی، کارگو کیلئے پی آئی اےکی خدمات سےاستفادہ کیاجائے جب کہ نئے ‏طیاروں کےحصول کیلئےحکمت عملی مرتب کی جارہی ہے۔اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے صدر زبیرموتی والا نے کہا کہ ارشدملک کی قیادت میں پی آئی اےنئی بلندیوں تک پہنچے ‏گی۔اس موقع پر صدر کراچی ‏چیمبرآف کامرس نے کہا کہ قومی ایئرلائن کی ہرممکن مددکریں گے۔ خیال رہے کہ پی آئی اے کی جانب سے کاروباری شخصیات کو کرایوں کی مد میں سہولت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سے کاروباری شخصیات کا پی آئی اے پر تعاون بڑھے گا اور ان شخصیات کے سفر سے پی آئی اے کو فائدہ پہنچے گا۔ مشکل وقت میں سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کیلئےاچھی خبر آگئی، پی آئی اے نے بڑا اعلان کر دیا سعودی عرب میں کورونا کیسز میں اضافے کے بعد پاکستان سمیت 21 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ تاہم سعودیہ سے پاکستان آنے والوں کے لیے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے پی آئی اے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سعودیہ سے روزانہ کی بنیاد پر چار پروازیں پاکستان کے لیے شیڈول کی گئی ہیں اور ایک ہفتے میں توقع کی جارہی ہے کہ پی آئی اے نو ہزار مسافروں کو پاکستان لانے کی سہولت فراہم کرے گی۔نیوز ویب

سائٹ سے بات کرتے ہوئے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جزوی طور پر عائد پابندیوں کے بعد پہلے روز سعودی عرب سے پاکستان کے لیے چار پروازوں کے ذریعے 1100 سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ترجمان پی آئی اے نے اردو نیوز کو بتایا کہ ’جمعرات کو سعودی عرب کے شہر جدہ، ریاض، دمام اور مدینہ سے ایک ایک پرواز پاکستان کے لیے شیڈول کی گئی تھی جس کے ذریعے 1125مسافروں کو پاکستان لایا گیا ہے۔کورونا وبا کے پیش نظر غیر ملکیوں کے داخلے پر جزوی طور پر پابندی عائد کرنے کے بعد پی آئی اے نے سعودی عرب سے پاکستان کے لیے یک طرفہ پروازیں بحال رکھنے کا اعلان کیا تھا جبکہ پاکستان سے

سعودی عرب کے لیے صرف کارگو پروازیں ہی چلائی جارہی ہیں۔ ان یک طرفہ پروازیں چلانے کا مقصد سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرنا ہے، اسی تناظر میں یک طرفہ پروازیں ہونے کے باوجود کرایوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔‘ترجمان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان سے سعودی عرب کے لیے فلائٹس کی ٹکٹیں فروخت ہو جاتی ہیں لیکن پابندیوں کے باعث کتنے مسافر سعودی عرب سے پاکستان آنے کے خواہش مند ہوں گے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا، تاہم ایک ہفتے میں 9 ہزار مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان لانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بدھ سے سعودی عرب میں پاکستان سمیت 20 ممالک سے آنے والی پروازوں پر جزوی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ پابندی سے ایک روز قبل قومی ایئر لائن نے سعودی مملکت کے لیے تین پروازیں شیڈول کی تھیں جو کہ 480 مسافروں کو لے کر مملکت گئیں۔

close