کوروناوائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہو گئیں، سائنسدانوں نے دنیا کو پھر تشویش میں مبتلا کر دیا

لندن (پی این آئی) برطانیہ میں کورونا وائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہو گئی ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والی دو نئی اقسام کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہوئی

ہیں ، جن میں سے ایک وائرس کی قسم میں وہی خصوصیات پائی گئی ہیں جو جنوبی افریقی اور برازیلین کورونا وائرس میں پائی گئی تھیں ۔جبکہ دوسری قسم کا وائرس برطانوی شہر برسٹول میں پایا گیا ہے جس کو پہلی قسم کی ہی ایک اور شکل قرار دیا گیا ہے ۔ برطانوی محکمہ صحت کی جانب سے قائم کردہ سائنسدانوں کے گروپ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے جو کورونا وائرس کی قسم دریافت ہوئی تھی وہ لیورپول سے ہوئی تھی اور اس قسم کی ساخت سمجھنے کے لیے اس پر تحقیق جاری ہے ۔بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئی اقسام میں ای 484 کے میوٹیشن سپائک پروٹین پائی گئی ہے جو کہ بالکل اسی طرح کی تبدیلی ہے جو برازیلین اور جنوبی افریقی کورونا وائرس کی اقسام میں تھی ۔برطانوی محکمہ صحت نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک کورونا وائرس کی نئی اقسام کے 76 مریضوں کی نشاندہی ہوئی ہے جبکہ دیگر مریضوں کے بھی ٹیسٹس جاری ہیں، دوسری جانب سائنسدانوں کا بھی ایک گروپ نئی اقسام پر تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ برطانیہ میں کورونا وائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہو گئی ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ میں دریافت ہونے والی دو نئی اقسام کے 76 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اس حوالے سے برطانوی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی دو نئی اقسام دریافت ہوئی ہیں ، جن میں سے ایک وائرس کی قسم میں وہی خصوصیات پائی گئی ہیں جو جنوبی افریقی اور برازیلین کورونا وائرس میں پائی گئی تھیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close