کراچی(آن لائن) حکومت سندھ نے کراچی سے مزید ٹیکس جمع کرنے پر غور شروع کردیا ہے،دوسری جانب سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو صوبائی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت سندھ نے کراچی سے مزید ٹیکس جمع کرنے کے پلان پر بھی غور کرنا شروع کردیا ہے جس کے لئے
وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔اس حوالے سے جاری حکم نامے کے مطابق 7 رکنی کمیٹی کے ایم سی کے مالیاتی وسائل میں اضافے کے امکانات کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی بلدیہ عظمی کراچی کے موجودہ اثاثوں کے زریعے آمدن میں اضافے پر تجاویز بھی تیار کرے گی۔کمیٹی ہر 15 روز میں وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ کو رپورٹ پیش کرے گی جب کہ سندھ حکومت کی کمیٹی تین ماہ میں اپنی حتمی سفارشات پیش کرے گی۔دوسری جانب سندھ حکومت نے بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں کو صوبائی تحویل میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے زیر انتظام اسپتال، ڈسپنسریز کو محکمہ صحت کے ماتحت کیا جائے گا۔ عباسی شہید اسپتال، کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا انتظامی کنٹرول بھی محکمہ صحت کو دینے کی تجویز ہے۔۔۔۔۔۔۔سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کے ایم پی ایز کی کیش لیتے ہوئے ویڈیو لیک ہو گئی، خیبر پختونخوا کے وزیر قانون سے استعفیٰ لینے کا فیصلہاسلام آباد (پی این آئی) سینیٹ الیکشن2018 کی ویڈیو نے سیاسی منظر پر تہلکہ مچا دیا ہے ۔ہارس ٹریڈنگ کی اس ویڈیو میں پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی کیش رقم وصول کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جن میں کے پی کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان بھی شامل ہیں۔ویڈیو سامنے آنے کے بعدوزیر قانون سلطان محمد خان
سے استعفیٰ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر شہباز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا ہے کہ ’وزیراعظم نے وزیراعلیٰ کے پی کو احکامات جاری کری دیے ہیں، تحقیقات کے بعد رپورٹ پیش کی جائے گی۔ تہلکہ مچا دینے والی دو منٹ اور 10 سیکنڈ کی اس لیک شدہ ویڈیو میں مختلف اراکین اسمبلی کی الگ الگ ویڈیوز کو جوڑا گیا ہے۔ ہر ویڈیو میں نوٹوں کی گڈیاں میز پر پڑی نظر آتی ہیں اور اراکین ان کو بعض جگہوں پر گن رہے ہیں اور بعض بیگ میں ڈالتے نظر آتے ہیں۔ اس سے پہلے 2018 میں سینٹ انتخابات میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرکے وفاداریاں تبدیل کرنے پر پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان نے متعددارکان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر سے اس ویڈیو کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسی لیے تو حکومت کا موقف ہے کہ اوپن بیلٹنگ ہونی چاہیے۔جب ان کو خیبرپختونخوا کے موجودہ وزیر قانون سلطان محمد خان کی موجودگی کا حوالہ دیا گیا تو انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے پہلے بھی ووٹ فروخت کرنے والے ارکان کو فارغ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب بھی ایسا کرنے والوں کو نکال دیا جائے گا۔یہ ویڈیو ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان سینیٹ الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے اختلاف پایا جاتا ہے۔اسحوالے سے
حکومت کا موقف ہے کہ اوپن بیلٹنگ سے ووٹوں کی خریدوفروخت کی راہ روکی جا سکے گی ۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں