لاہور (آن لائن) محکمہ اینٹی کرپشن نے ایک ارب چالیس کروڑ روپے مالیت کی ہزاروں کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی ۔اینٹی کرپشن جھنگ کی سربراہی میں محکمہ مال اور پولیس کی بھاری نفری نے مشترکہ آپریشن میں حصہ لیا۔ اٹھارہ ہزاری کے علاقے سے 2269 کنال سرکاری اراضی واگزار کرا لی گئی ۔
واگزار کرائی گئی سرکاری زمین کی مالیت ایک ارب چالیس کروڑ سے زائد ہے۔ ڈی جی اینٹی کرپشن گوہر نفیس کے مطابق سرکاری زمین پر گجر اور نون برادری کے بااثر متعدد افراد عرصہ دراز سے قابض تھے۔ ملزمان نے سرکاری زمین پر چنے کی فصل کاشت کر رکھی تھی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن آصف شاہ نے محکمہ مال اور پولیس کی بھری نفری کے ساتھ قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا۔ واگزار شدہ زمین محکمہ مال کے توسط سے مقامی نمبردار کی سپرد کردی گئی۔۔۔۔فوج کا سیاست سے تعلق نہیں تو2018 الیکشن کا ذمے دار کون ہے؟ شاہد خاقان عباسی کا ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیان پر ردعمل آگیااسلام آباد (پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ فوج کا سیاست سے تعلق نہیں، تو 2018 کے الیکشن میں جو ہوا اس کا ذمے دار کون ہے؟۔قومی موقر نامے کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورتحال سب کےسامنے ہے اور کل ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے اور وہ بھی غیر محفوظ ہیں، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے، جب ملک میں آئین و قانون اورعدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہوگی۔سابق وزیر
اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج عدالتیں بھی غیر محفوظ ہیں، ملک میں آئین و قانون اور عدالتوں کا یہ حال ہوگا تو بڑی نا انصافی ہو گی، ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔اسلام آبادکی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت وکلا سے اشتعال انگیزی کرے گی تو آگے سے بھی اشتعال انگیزی ہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کسی کا دفتر یا کوئی جگہ گرانے سے پہلے نوٹس دیا جاتا ہے، پہلے بتایا جاتا ہے، آگاہ کیا جاتا ہے، بغیر نوٹس کے گرائیں گے تو کل والا واقعہ دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کے حکمرانوں کو آئین و قانون کی کوئی پرواہ نہیں ہے،جب حکومت عوام کی نمائندہ نہ ہو تو یہی ہوتا ہے جو ملک میں ہو رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور گزشتہ روز ہائیکورٹ کا واقعہ پیش آیا، آج ملک کی عدالتوں کے دروازے بھی بند ہوگئے ، ان عدالتوں میں جو کیس ہیں اور جو فیصلے ہیں انہیں پوری دنیا جانتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں