کراچی (این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلزپارٹی کے ایم این اے سردار محمد بخش مہر کو کلین چٹ دے دی اور انکوائری ختم کرنے کیلئے معاملہ چیئرمین نیب کو بھیج دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں محمد بخش مہر کیخلاف نیب انکوائری سے متعلق سماعت ہوئی جس دوران نیب پراسیکیوٹر نے
بتایا کہ محمدبخش مہرکے خلاف شواہد نہیں ملے، انکوائری ختم کرنے کیلئے معاملہ چیئرمین نیب کوبھیج دیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ چیئرمین نیب کے جواب تک مہلت دی جائے جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے محمد بخش مہر کی انکوائری سے متعلق جواب طلب کرلیا اور ان کی عبوری ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کردی۔نیب کے مطابق سردار محمد بخش مہر پر پیپلز پارٹی کے سابق دور حکومت میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور سرکاری ریکارڈ میں خوردبرد کے الزامات ہیں۔۔۔۔پاک چین کا دوستی کا اگلا قدم، ایم ایل ون پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کر لیا گیااسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور چین نے دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کیلئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا ہے ۔منگل کو وفاقی وزیر ریلوے اعظم خان سواتی سے چین کے سفیر نونگ رونگ نے ملاقات کی ،باہمی ملاقات میں دونوں ممالک اورسی پیک کے حوالے سے امور زیر بحثآئے۔ وزیر ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے میں گہری دلچسپی پر چینی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کی خد مات کو سراہا اور پاک چین دوستی کو مزید استحکام پہنچانے کے لئے ایم ایل ون پر اجیکٹ کو جلد از جلد شروع کر نے پر اتفاق کیا۔ چین کے سفیر نے کہاکہ ایم ایل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہو گا اور اس سے پاک چین دوستی کو
مزید استحکام ملے گا۔وفاقی وزیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلوے اور ملکی معیشت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے اور چینی شراکت داری سے اس منصوبہ سے پاکستان میں ریل کا نقشہ بدل جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک منصوبے کا حصہ ہے،ایم ایل ون منصوبے پرتقریبا6.8ارب ڈالر خر چہ آئیگا ،ہم چینی حکومت کے خاص طورپر چین کے صدر کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے اس منصوبے کے لئے پاکستان کی تمام ممکنہ مد د کی۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل ون منصوبے کا کام پشاور سے کراچی چاروں صوبوں میں ہو گا اس کی تعمیر میں چینی اور مقامی لوگ کا م کر ینگے ۔وفاقی وزیر نے چین کے سفیر کو سفاری ٹرین کی افتتاحی تقریب میں بھی مدعو کیادونوں رہنماؤں کے درمیان ودیگر امور پر بھی بات چیت ہوئی اوروفاقی وزیر نے پاک چین دوستی مضبوط بنانے کی کوششوں پر چین کے سفیر کا شکر یہ ادا کیا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں