احتساب عدالتوں کے قیام میں کیا پیش رفت ہے؟ سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ نے وزارت قانون سے احتساب عدالتوں کے قیام سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔منگل کو سپریم کورٹ نے کہا کہ سیکرٹری قانون بھی رپورٹ کے ہمراہ ذاتی حیثیت میں پیش ہوں۔سپریم کورٹ نے رپورٹ جعلی بینک اکانٹس کیس کے ملزم طحہ رضا کی درخواست ضمانت میں طلب کی ۔

وکیل ملزم نے کہا کہ عدالتی حکم پر احتساب عدالت سے رپورٹ آ چکی ہے، 35ریفرنسز میں سے ہمارے ریفرنس کا نمبر 24 ہے، ملزم دو سال سے زائد عرصے سے جیل میں ہے۔ پراسیکیوٹر نیب عمران الحق نے کہا کہ وزارت قانون نے اسلام آباد میں تین احتساب عدالتوں کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ججز تعیناتی کے بعد جلد سماعتوں کا سلسلہ شروع ہوگا۔وکیل ملزم نے کہا کہ کیس میں دستاویزات کے 72 والیمز ہیں۔جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ وزارت قانون سے نئے ججز اور اسٹاف بارے رپورٹ منگوا لیتے ہیں۔کیس کی مزید سماعت 10 روز کیلئے ملتوی کردی گئی۔۔۔۔۔ پاکستان میں چینی کورونا ویکسین شدید بیماری والے مریضوں میں 100 فیصد کامیاب قرار دے دی گئی اسلام آباد(پی این آئی) چین سے پاکستان کو عطیے میں ملنے والی ویکسین شدید مرض کی صورت میں 100 فیصد نتائج دے رہی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا کی چینی ویکسین ٹرائلز میں ویکسین شدید بیماری والے مریضوں میں 100 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔ ویکسین کے ٹرائلز کے نتائج کو ٹوئٹر پر شیئر کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ علامات والے مریضوں میں ویکسین 74 اعشاریہ 8 فیصد موثر رہی ہے جبکہ شدید بیماری میں اس کی افادیت 100 فیصدرہی۔ انہوں نے ویکسین کے مضر

اثرات کے حوالے سے کہا کہ انڈیپنڈنٹ ڈیٹا مانیٹرنگ کمیٹی نے صحت کے حوالے سے کسی بھی قسم کے خطرے کی بات نوٹ نہیں کی۔ ڈیٹا کے حوالے سے مشیر خصوصی برائے صحت نے بتایا کہ یہ 30 ہزار لوگوں پر مشتمل ہے، جن میں سے 101 کورونا کے تصدیق شدہ مریض بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹرائل ڈیٹا کی رپورٹ موصول ہونے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’چینی کمپنی کین سینو بائیو کی کورونا ویکسین کے آٹرائلز کا ڈیٹا موصول ہو گیا ہے۔ انڈیپنڈنٹ ڈیٹا مانیٹرنگ کمیٹی کے غیر حتمی تجزیے میں مخلتف ممالک میں ہونے والے ٹرائلز کے نتائج کے مطابق یہ ویکسین ’علامات والے مریضوں میں 65 اعشاریہ 7 فیصد اور شدید بیماری سے بچاؤ میں 90 اعشاریہ 98 فیصد موثر ثابت ہوئی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close