وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ، حکومت آج اعلان کرے گی، صوبائی ملازمین کی تنخواہ کے معاملات ہمارے اختیار میں نہیں، شیخ رشید

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے حکومت آج اعلان کرے گی، اس حوالے سے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین سے مزاکرات ہوئے ہیں، وفاقی اداروں کے ملازمین سے بات حتمی مراحل میںداخل ہے۔وفاقی ملازمین نے

صوبائی ملازمین کی تنخواہوں سے بھی اضافے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبوں کی تنخواہ بڑھانے کے اختیارات نہیں رکھتے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی وزرائے اعلی سے درخواست کرتے ہیں کہ ملازمین کو بلاکر ان سے بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کی جانب سے ہنگامہ آرائی شروع کردی گئی گذشتہ روزوفاقی حکومت کے ملازمین حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد وزارت داخلہ میں داخل ہوگئے اور وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روزوفاقی حکومت کے ملازمین حکومت کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کے بعد وزارت داخلہ میں داخل ہوگئے اور وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی شروع کردی جس کے بعد وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پریس کانفرنس منسوخ کردی گئی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ہم اٹھارہویں ترمیم کیساتھ صوبوں کے معاملات طے نہیں کرسکتے ،ہم فیڈرل کے ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق آج منگل کو اعلان کردیں گے۔ ۔۔۔۔ اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کیلئے کیا منصوبہ تیار کر لیا؟ حکمران جماعت کیلئے پریشانی کھڑی کر دی اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے پیش نظر سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں میں

مصروف ہیں۔ ایک طرف جہاں تمام سیاسی جماعتیں سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے اُمیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں وہیں دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں کامیابی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تیاریاں شروع کر دی ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں جیت کے لیے ابتدائی فارمولے پر بھی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں مشترکہ اُمیدوار لانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔پی ڈی ایم کے طے کردہ فارمولے کے تحت انہیں سینیٹ کی تین سے زائد نشستیں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے تھنک ٹینک نے فارمولے کے تحت تین سیٹوں کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے فارمولے کے مطابق پی ڈی ایم کو پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں ایک ایک زائد نشست ملنے کی اُمید ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی نشست نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مکمل اتفاق رائے ہے۔ لیکن اسلام آباد کی نشست کے لیے اُمیدوار کس کا ہو گا اس حوالے سے دونوں جماعتوں ، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آئندہ چند روز میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کے ناموں کی فہرست کو بھی حتمی شکل

دے دے گی جس کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی میں مزید پیش رفت ہو گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close