کراچی (این این آئی) نادرا قوانین یتیم بچوں کی تعلیم میں رکاوٹ بننے لگے۔ 10سالہ شعبان کی پھوپھی ب فارم جاری نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں۔ عدالت نے 4مارچ تک فریقین سے جواب طلب کرلیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شعبان رانا کے والد کا انتقال ہوگیا، والدہ نے دوسری شادی کرلی ہے
ایک سال سے زائد وقت گزر چکا بچے کی والدہ سے رابطہ نہیں ہورہا ہے نادرا حکام والد یا والدہ کی موجودگی کے بغیر ب فارم جاری نہیں کررہے اسکول انتظامیہ نے ب فارم کے بغیر داخلہ منسوخ کرنے کی دھمکی دی ہے۔۔۔۔ اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنے کیلئے کیا منصوبہ تیار کر لیا؟ حکمران جماعت کیلئے پریشانی کھڑی کر دی اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کے پیش نظر سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں سمیت تمام سیاسی جماعتیں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تیاریوں میں مصروف ہیں۔ ایک طرف جہاں تمام سیاسی جماعتیں سینیٹ الیکشن کے لیے اپنے اُمیدواروں کی فہرستوں کو حتمی شکل دے رہی ہیں وہیں دوسری جانب سینیٹ انتخابات میں کامیابی اور حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے تیاریاں شروع کر دی ہے جبکہ سینیٹ انتخابات میں جیت کے لیے ابتدائی فارمولے پر بھی مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم نے سینیٹ انتخابات میں مشترکہ اُمیدوار لانے کا اعلان کر رکھا ہے ۔پی ڈی ایم کے طے کردہ فارمولے کے تحت انہیں سینیٹ کی تین سے زائد نشستیں ملیں گی۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے تھنک ٹینک نے فارمولے کے تحت تین سیٹوں کی نشاندہی بھی کر دی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ڈی ایم کے فارمولے کے مطابق پی ڈی ایم کو پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخواہ میں ایک ایک زائد نشست ملنے کی اُمید ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی نشست نکالنے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کا مکمل اتفاق رائے ہے۔ لیکن اسلام آباد کی نشست کے لیے اُمیدوار کس کا ہو گا اس حوالے سے دونوں جماعتوں ، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں مشاورت جاری ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) آئندہ چند روز میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے اُمیدواروں کے ناموں کی فہرست کو بھی حتمی شکل دے دے گی جس کے بعد حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی میں مزید پیش رفت ہو گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں