ہم ن لیگی رہنما کیخلاف تحقیقات بند نہیں کر رہے، نیب کی جانب سے وضاحت آگئی

لاہور(پی این آئی)قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کے خلاف جاری تحقیقات بند ہونے کی خبریں غلط ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ کیس سے متعلق افواہوں سے گریز کیا جائے۔میڈیا میں یہ خبریں

گردش کر رہی تھیں کہ یوتھ فیسٹیول بے ضابطگی کیس میں رانا مشہود اور دیگر کیخلاف تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا تھا کہ نیب لاہور نے انوسٹی گیشن تفصیلاتی رپورٹ چیئرمین نیب کو بھجوا دی ہے۔ نیب نے عدم شواہد کی بنیاد پر تحقیقات بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سپریم کورٹ نے مولانا فضل الرحمان کے مبینہ فرنٹ مین کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب طلب کر لیا سپریم کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کے مبینہ فرنٹ مین موسی خان کی درخواست ضمانت پرنیب سے جواب مانگ لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں مولانا فضل الرحمان کیمبینہ فرنٹ مین موسی خان کی درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی ، وکیل کامران مرتضی نے بتایا کہ موسی خان پربیٹیاور بھتیجے کی بھرتیوں کاالزام ہے، موسی خان پرکرپشن اور آمدن سیزائد اثاثوں کاالزام بھی لگا۔ جسٹس مشیرعالم نے استفسار کیا کیا موسی خان نے بیٹے کوجعلی ڈگری پربھرتی کیا؟ جس پر وکیل نے کہا بیٹے کی بھرتی کا کیس سپریم کورٹ میں زیرالتواہے، جس زمین کاالزام لگایا گیاوہ 1988 سے والدہ کے نام پرہے۔ کامران مرتضی کا کہنا تھا کہ موسی خان پرجن کیساتھ کرپشن کاالزام لگایا گیاانہیں گرفتار نہیں کیا گیا، 3کروڑ کی بینک ٹرانزیکشن کاالزام لگایا جو پوری زندگی کی ٹرانزیکشن ہیں۔ سپریم کورٹ نیموسی خان کی درخواست ضمانت پرنیب سے جواب مانگتے ہوئے مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں