کسی فوجی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اور اس کا کورٹ مارشل کرائیں، وفاقی وزیر کا اپوزیشن کے الزامات پر ردِ عمل

لاہور (پی این آئی) کسی کیخلاف ثبوت ہیں توپیش کریں اور اس کا کورٹ مارشل کرائیں، وفاقی وزیر فواد چوہدری کا اپوزیشن کو چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پاک فوج پر تنقید کرنے کے معاملے پر ایک مرتبہ پھر اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے اپوزیشن کو چیلنج

کیا ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائے اور اس کا کورٹ مارشل کروائیں۔وفاقی وزیر کہتے ہیں کہ ترجمان افواج پاکستان نے قیاس آرئیوں سے متعلق واضح بات کی۔ بیان بازی کا مقصد فوج پر دباؤ ڈالنا ہے، فوج پر دباؤ کا مقصد جمہوری حکومت کو گرانا ہے، پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنے کیلئے ایسا کیا جاتا ہے۔ پی ڈی ایم کے 2،3 رہنماؤں نے تماشا لگا رکھا ہے۔جب آپ ہر وقت ایک ادارے کو ٹارگٹ کریں گے تو ردعمل تو آئے گا، مریم اور مولانا فوج کو ٹارگٹ کرتے ہیں، اب امید ہے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان ترجمان افواج پاکستان کی بات کو سمجھیں گے۔فواد چوہدری مزید کہتے ہیں کہ فوج حکومت کے ماتحت ادارہ ہے، اس کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ فوج پر دباؤ کا مقصد جمہوری حکومت کو گرانا ہے۔ واضح رہے کہ پیر کے روز پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر کی جانب سے فوج پر لگائے جانے والے الزامات پر ردعمل دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر کہتا ہوں کہ فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے۔کسی سے کوئی بیک ڈو رابطے نہیں کیے جا رہے۔ پی ڈی ایم سےمتعلق کچھ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں، جو بھی ایسے بیانات دے رہے ہیں وہ ثبوت سامنے لائیں۔ بغیر تحقیق کے الزام لگانا ٹھیک نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی بڑا فریضہ ہے جو سرانجام دے رہے ہیں۔ اس بیان کے حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان آئین اور قانون کے عین مطابق ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو کی جانب سے بھی ترجمان پاک فوج کے بیان کی حمایت کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close