کراچی (این این آئی) سندھ حکومت کرونا وبا پر قابو پانے کے لیے چائنا سے ویکسین کے 2 کروڑ ڈوز خرید کرے گی۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا چین کے چین کے کانسل جنرل لی بیجن سے ملاقات میں اتفاق رائے ہوگیا۔ چائنیز کانسل خانے میں ملاقات کے موقع پر صوبائی سیکریٹری صحت ڈاکٹر کاظم جتوئی
بھی موجود تھے۔ وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وبا کے خاتمے کے لیے چین کا تعاون قابل تحسین ہے۔ چین سندھ میں طبی سہولیات اور ہیلتھ ٹیکنالاجی میں مدد فراہم کرے۔ چین کو سندھ میں ہسپتالیں اور دیگر ضروری ہیلتھ فیسلیٹیشن نیٹ ورک بنانے کی دعوت دیتے ہیں۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سندھ کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکلز کو چین کے ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن کی تربیت کے لیے چین بھیجا جائے گا۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے بتایا کہ سندھ میں کرونا کی ویکسی نیشن کے لیے صوبے کو 2 کروڑ ڈوزز کی ضرورت ہے۔ لوگوں کی زندگیاں محفوظ رکھنے کے لیے ویکسی نیشن مرحلے کو فعال رکھنا ضروری ہے۔ کرونا ویکسین کی براہ راست خریداری کی اجازت کے لیے وفاقی حکومت سے بات کر رہے ہیں۔ چین کے قونصل جنرل لی بیجن نے صوبائی وزیر صحت سندھ کو ہر ممکن تعاون کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ ٹیکنالاجی کی فراہمی میں تعاون کے لیے چینی حکومت سے بات کروں گا۔ دنیا سے کورونا وائرس کا مکمل خاتمہ ہونے میں مزید کتنا وقت لگ سکتا ہے؟ سائنسدانوں نے تشویش پھیلا دی دنیا کو کورونا وائرس کی ویکسین کا انتظار تھا کہ ویکسین آئے اور اس موذی وباءسے دنیا کو نجات ملے۔ اب ویکسین بھی آ چکی ہے مگر اس کے مکمل خاتمے کے متعلق سائنسدانوں کی طرف سے پریشان کن انکشاف بھی سامنے آ گیا ہے۔ میل آن لائن کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ویکسین آنے کے بعد بھی یہ وباءجلد ختم ہونے والی نہیں ہے۔ کورونا وائرس کے مکمل ختم ہونے میں لگ بھگ 7سال کا عرصہ
لگے گا۔ جب تک تیار ہونے والی ویکسین دنیا کی 75فیصد آبادی کی دسترس میں نہیں پہنچتی، تب تک اس وباءکا خاتمہ نہیں ہو گا۔رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے ایک ویکسین کیلکولیٹر تیار کیا ہے جس کے ذریعے معلوم ہوا ہے کہ دنیا کی 75فیصد آبادی تک ویکسین پہنچنے میں 7سال کا عرصہ لگے گا۔ تب کہیں پوری دنیا میں ’ہرڈ امیونٹی‘ (Herd immunity)آئے گی اور اس وائرس کا پھیلاؤ رک جائے گا۔اس کیلکو لیٹر کے ذریعے امریکہ کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ امریکہ میں 2022ءتک ویکسین 75فیصد آبادی کی دسترس میں ہو گئی اور 2022ءکے نیوایئر تک امریکہ کو ’ہرڈ امیونٹی‘ حاصل ہو جائے گی۔ واضح رہے کہ اب تک ویکسین کی 11کروڑ 90لاکھ خوراکیں پوری دنیا کو دی گئی ہیں۔ امریکہ میں اب تک صرف 8.7فیصد آبادی کو ایک یا دو بار ویکسین دی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں