پشاور (پی این آئی) پشاور بی آر ٹی بی آر ٹی پشاور کی مقبولیت میں اضافہ، عوام کی سہولت کے لیے حکومت نے چین سے مزید بسیں خریدنے کا فیصلہ کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور بی آر ٹی کی مقبولیت کے بعد ٹرانس پشاور منصوبے میں مزید30 بسیں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ اس حوالے
سے بتایا گیا ہے کہ نئی خریدی گئی بسیں چین سے پاکستان کیلئے روانہ کی جا چکی ہیں۔ترجمان بی آر ٹی پشاور کا کہنا ہے کہ نئی بسوں کی آمد کے بعد بی آر ٹی پشاور میں بسوں کی مجموعی تعداد 158 ہو جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 10 میٹر لمبی نئی بسوں میں بیک وقت 3ہزار750مزید مسافر سفر کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پشاور کی بی آر ٹی سروس لاہور کی اورنج لائن میٹر ٹرین سے زیادہ کامیاب قرار دیا گیا تھا ۔بتایا گیا تھا کہ تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے جاری کردی اعداد و شمار پشاور کا بی آر ٹی منصوبہ لاہور کے اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے سے زیادہ کامیاب قرار دیا جا رہا ہے۔بتایا گیا ہے کہ پشاور کے بی آر ٹی منصوبے پر یومیہ سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین پر سفر کرنے والے مسافروں کی تعداد سے زیادہ ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پشاور بی آر ٹی نے شہریوں میں خاصی مقبولیت حاصل کی ہے، بی آر ٹو بسوں پر یومیہ 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد مسافر سفر کر رہے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ملک کے سب سے مہنگے ماس ٹرانزٹ منصوبے اورنج لائن میٹرو ٹرین پر یومیہ مسافروں کی تعداد صرف 70 ہزار ہے۔اسی باعث پنجاب حکومت منصوبے کے حوالے سے شدید پریشانی کا شکار ہے۔ بتایا گیا ہے کہ لاہور میں چل رہا ملک کا سب سے بڑا ماس ٹرانزٹ منصوبہ اورنج لائن میٹرو ٹرین پنجاب حکومت
کی مالی مشکلات میں اضافے کا باعث بن گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسافروں کی کم ہوتی تعداد کے باعث اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبت کا بڑھتا خسارہ صوبائی حکومت کیلئے پریشانی کا باعث بن گیا۔ایس باعث صوبائی حکومت کو فی کس کرایے میں 10 روپے کمی کرنے کی تجویز دی گئی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اورنج لائن میٹرو پر سفر کی ترغیب دی جا سکے۔ کرایہ میں کمی کے حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں