کراچی(پی این آئی ) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے فیصلوں کے لئے پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز
اشرف، فریال تالپور، سید نیر بخاری، فرحت اللہ بابرکو شامل کیا گیا ہے جبکہ تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی عہدے کے لحاظ سے بورڈ میں شامل ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ سینٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹ کا حتمی فیصلے کرے گا۔ سینیٹ الیکشن سے متعلق صدارتی آرڈیننس کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جمعیت علما اسلام نے سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی آرڈیننس عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کر لیا،ڈپٹی سیکرٹری جنرل کے یو آئی مولانا امجد کے مطابق آئینی اور قانونی ماہرین سیمشاورت جاری ہے اور مشاورتی عمل مکمل کر کے آرڈیننس کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی،ان کا کہنا ہے کہ جے یوآئی کی مرکزی جنرل کونسل کااجلاس3،2مارچ کوسکھرمیں طلب کر لیا گیا ہے جس میں ملکی موجودہ صورتحال پرغور کیا جائے گا،مولانا فضل الرحمان اجلاس کوعالمی اور ملکی صورتحال پربریفنگ دیں گے جب کہ لانگ مارچ سے متعلق تجاویزکی روشنی میں حکمت عملی بھی طے کی جائیگی،انہوں نے کہا کہ جے یوآئی سینیٹ الیکشن میں بھرپورحصہ لے رہی ہے اور امیدواروں کا اعلان جلد کر دیا جائے گا، ڈپٹی سیکرٹری نے بتایا کہ سینیٹ و ضمنی الیکشن کی مہم کیلئے کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں