کس کس کو سینیٹ کے ٹکٹس دیئے جائیں گے؟ پیپلزپارٹی کے بھی ممکنہ امیدواروں کے نام جاری

کراچی(پی این آئی ) پیپلزپارٹی نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹوں کے فیصلوں کے لئے پارلیمانی بورڈتشکیل دیدیا ہے،اس حوالے سے نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا ہے۔چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز

اشرف، فریال تالپور، سید نیر بخاری، فرحت اللہ بابرکو شامل کیا گیا ہے جبکہ تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز بھی عہدے کے لحاظ سے بورڈ میں شامل ہوں گے۔ پارلیمانی بورڈ سینٹ کے لئے پارٹی امیدواروں کی درخواستوں کا جائزہ لیکر ٹکٹ کا حتمی فیصلے کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close